پنجاب حکومت اور کسان اتحاد کے مذاکرات کامیاب، دھرنا ختم

ویب ڈیسک  پير 23 مئ 2016
شہریوں اور مظاہرین کے درمیان تلخ کلامی اور ہاتھا پائی کے واقعات بھی پیش آئے۔ فوٹو؛ ایکسپریس

شہریوں اور مظاہرین کے درمیان تلخ کلامی اور ہاتھا پائی کے واقعات بھی پیش آئے۔ فوٹو؛ ایکسپریس

 لاہور: پنجاب حکومت اورکسان اتحاد کے درمیان مذاکرات کامیاب ہوئے کے بعد کسانوں نے دھرنا ختم کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور میں پنجاب اسمبلی کے سامنے مال روڈ پر کسان اتحاد کے خالد گروپ نے اپنے مطالبات کی منظوری کے لئے دھرنا دے رکھا تھا، مظاہرین نے ٹائر جلا کر مال روڈ کو ٹریفک کے لئے بند کردیا تھا جس سےگاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں اور شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، مال روڈ بند ہونے کے باعث شہریوں اور مظاہرین کے درمیان تلخ کلامی اور ہاتھا پائی کے واقعات بھی پیش آئے تاہم رات گئے پنجاب حکومت اور کسان اتحاد کے مابین مذاکرات کے بعد کسانوں کی جانب سے دھرنا ختم کردیا گیا۔

واضح رہے کہ 3 روز قبل کسان اتحاد کے محمد انور گروپ نے بھی مال روڈ چیئرنگ کراس پر اپنے حقوق کے لئے دھرنا دیا تھا جو وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف سے مذاکرات کے بعد ختم ہوا تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔