ایران کی ملا منصور کے ایران سے پاکستان میں داخل ہونے کی خبروں کی تردید

ویب ڈیسک  پير 23 مئ 2016
ایران ہر اس اقدام کی حمایت کرتا ہے جس سے خطے میں استحکام میں مدد ملے، ترجمان ایرانی وزارت خارجہ : فوٹو : فائل

ایران ہر اس اقدام کی حمایت کرتا ہے جس سے خطے میں استحکام میں مدد ملے، ترجمان ایرانی وزارت خارجہ : فوٹو : فائل

تہران: ترجمان ایرانی وزارت خارجہ جبیری انصاری کا کہنا ہے کہ طالبان رہنما ملااختر منصور ان کے ملک سے پاکستان میں داخل نہیں ہوا۔

تہران میں ہفتہ وار میڈیا بریفنگ کے دوران ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان جبیری انصاری نے کہا کہ ایران افغانستان میں پائیدار امن اور استحکام کے لئے کی جانے والی مثبت کوششوں کی ہمیشہ سے تائید کرتا رہا ہے۔ 21 مئی کو ایران سے ملا اختر منصور یا اس حلیے کا کوئی بھی شخص سرحد عبور کرکے پاکستان نہیں گیا۔ ایران ایسی تمام باتوں کی سختی سے تردید کرتا ہے۔

واضح رہے کہ 21 مئی کو دالبندین میں امریکی ڈرون طیاروں نے ایک گاڑی کو نشانہ بنایا تھا جس میں دو افراد ہلاک ہوئے تھے ۔ ہلاک ہونے والوں کی شناخت محمد اعظم اور ولی محمد کے نام سے ہوئی تھی،  ولی محمد کے سامان سے ملنے والی دستاویزات کے مطابق وہ ایران سے آیا تھا، امریکا اور افغان حکام کا دعویٰ ہے کہ اس گاڑی میں سوار ایک شخص طالبان کا سربراہ ملا اختر منصور تھا جو کہ ایران سے پاکستان آرہا تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔