زخمی کچھوے کوتھری ڈی خول لگانے کا پہلا کامیاب تجربہ

ویب ڈیسک  منگل 24 مئ 2016
کچھوا کا خول آگ لگنے سے مکمل جھلس کر ختم ہوچکا تھا جس کے بعد ماہرین نے اس کا تھری ڈی خول تیار کیا۔ فوٹو بورڈپانڈا

کچھوا کا خول آگ لگنے سے مکمل جھلس کر ختم ہوچکا تھا جس کے بعد ماہرین نے اس کا تھری ڈی خول تیار کیا۔ فوٹو بورڈپانڈا

برازیل: برازیل میں ایک کچھوا آگ لگی جھاڑیوں میں پھنسنے کی وجہ سے شدید زخمی ہو گیا تھا جس سے وہ اپنے خول سے بھی محروم ہو چکا تھا لیکن ماہر ڈاکٹروں نے کامیاب آپریشن سے نہ صرف اس کی جان بچائی بلکہ اس کے تھری ڈی خول بھی لگانے میں کامیاب ہوگئے۔

آگ سے متاثر ہونے والے کچھوے کا خول تیار کرنے کے لیے ماہرین نے اس کی سیکڑوں تصاویر بنا کر اس کے لیے بالکل درست خول تھری ڈی پرنٹر سے تیار کیا۔ اس کے بعد آپریشن کے ذریعے یہ خول کچھوے کو لگا دیا گیا۔ اب یہ کچھوا اپنے اس نئے خول کے ساتھ بالکل عام کچھوؤں کی طرح گھوم پھر رہا ہے۔ اس طرح تھری ڈی خول کا اعزاز حاصل کرنے والا یہ پہلا کچھوا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔