چین میں محبوب اپنی جان خطرے میں ڈال کر بھی محبوبہ کو شادی کیلئے رضامند نہ کرسکا

ویب ڈیسک  منگل 24 مئ 2016
چین میں ایک نوجوان نے پیراشوٹ سے چھلانگ لگا کر لڑکی کو شادی کا پیغام دینا چاہا لیکن خود درخت پر پھنس گیا۔

چین میں ایک نوجوان نے پیراشوٹ سے چھلانگ لگا کر لڑکی کو شادی کا پیغام دینا چاہا لیکن خود درخت پر پھنس گیا۔

بیجنگ: آپ نے محاوروں میں آسمان سے گرا اور کھجور میں اٹکا تو ضرور سنا ہوگا لیکن حقیقت میں ایک چینی نوجوان نے اپنی یک طرفہ محبت سے شادی کے اظہار کے لیے انوکھا طریقہ اختیار کیا جس میں اس نے پیراشوٹ کے ذریعے نیچے چھلانگ لگائی لیکن درخت میں جا اٹکا مگر پھر بھی لڑکی نے اس سے شادی کرنے سے صاف انکار کردیا۔

 

چین کے شہری نے پیراشوٹ کے ذریعے اپنی محبوبہ کے سامنے اترنے کی کوشش کی لیکن پہلے اس کا پیراشوٹ درخت میں بری طرح الجھ گیا جس پر فائر فائٹر نے اسے بہت مشکل سے نیچے اتارا۔ نیچے اترتے ہی وہ شخص اس لڑکی کے پاس اظہار محبت اور شادی کے ارمان لیے پہنچا لیکن لڑکی نے اس کی تمام کوششوں کو نظر انداز کرتے ہوئے اسے مسترد کرکے منہ پھیرلیا اور وہاں سے چلی گئی۔

 

 

تصویر میں بھی نظر آرہا ہے کہ لڑکی نے اس کے گلدستے کو پرے دھکیل دیا اور اس کے بعد وہ وہاں سے چلی گئی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔