- انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں تنزلی، اوپن مارکیٹ میں معمولی اضافہ
- سونے کے نرخ بڑھنے کا سلسلہ جاری، بدستور بلند ترین سطح پر
- گداگروں کے گروپوں کے درمیان حد بندی کا تنازع؛ بھیکاری عدالت پہنچ گئے
- سائنس دانوں کی سائبورگ کاکروچ کی آزمائش
- ٹائپ 2 ذیا بیطس مختلف قسم کے سرطان کے ساتھ جینیاتی تعلق رکھتی ہے، تحقیق
- وزیراعظم کا اماراتی صدر سے رابطہ، موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے مشترکہ اقدامات پر زور
- پارلیمنٹ کی مسجد سے جوتے چوری کا معاملہ؛ اسپیکر قومی اسمبلی نے نوٹس لے لیا
- گذشتہ ہفتے 22 اشیا کی قیمتیں بڑھ گئیں، ادارہ شماریات
- محکمہ موسمیات کی کراچی میں اگلے تین روز موسم گرم و مرطوب رہنے کی پیش گوئی
- بھارت؛ انسٹاگرام ریل بنانے کی خطرناک کوشش نے 21 سالہ نوجوان کی جان لے لی
- قطر کے ایئرپورٹ نے ایک بار پھر دنیا کے بہترین ایئرپورٹ کا ایوارڈ جیت لیا
- اسرائیلی بمباری میں 6 ہزار ماؤں سمیت 10 ہزار خواتین ہلاک ہوچکی ہیں، اقوام متحدہ
- 14 دن کے اندر کے پی اسمبلی اجلاس بلانے اور نومنتخب ممبران سے حلف لینے کا حکم
- ایل ڈی اے نے 25 ہاﺅسنگ سوسائٹیوں کے پرمٹ اور مجوزہ لے آﺅٹ پلان منسوخ کردیے
- امریکا نے اقوام متحدہ میں فلسطین کی مستقل رکنیت کی قرارداد ویٹو کردی
- وزیراعظم کا اسمگلنگ کے خاتمے کے لیے ملک گیر مہم تیز کرنے کا حکم
- جی-7 وزرائے خارجہ کا اجلاس؛ غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ
- پنڈی اسٹیڈیم میں بارش؛ بھارت نے چیمپیئنز ٹرافی کی میزبانی پر سوال اٹھادیا
- اس سال ہم بھی حج کی نگرانی کرینگے شکایت ملی تو حکام کو نہیں چھوڑیں گے، اسلام آباد ہائیکورٹ
- بشریٰ بی بی کو کھانے میں ٹائلٹ کلینر ملا کر دیا گیا، عمران خان
کامیڈی لیجنڈ اداکار رنگیلا کو اپنے مداحوں سے بچھڑے11برس بیت گئے
لاہور: ہدایتکار ایم جے رانا کی فلم “جٹی”سے اداکاری شروع کر نے والے برصغیر کے کامیڈی لیجنڈ رنگیلا کو اپنے مداحوں سے بچھڑے 10 برس بیت گئے۔
اداکاررنگیلا کا اصل نام محمد سعید خان تھا اوروہ دنیا کے واحد فنکارتھے جنھوں نے عملی طورپرفلم میکنگ کے ہرشعبے میں نمایاں حیثیت سے نام کمایا، رنگیلا کا تعلق صوبہ سرحد کے پسماندہ علاقے سے تھا۔ لاہورمیں انھوں نے سب سے پہلے سینما بورڈزکی تشکیل یعنی پینٹنگ آرٹ پرمحنت کی اورمشہورآرٹسٹ آزاد کی شاگردی کی۔ ان کی فلمی زندگی کا آغازایم جے رانا کی فلم ’’جٹی‘‘ سے ہوا۔
1969 میں اپنی ایک فلم ’’دیا اورطوفان‘‘ پروڈیوس کی اورصرف یہی نہیں بلکہ بحثیت گلوکاربھی انھوں نے عوامی مقبولیت کی سند حاصل کی.اداکارہ ریما ، پرویز کلیم ، الطاف حسین، نیئر اعجاز، رشید ساجد ، نشو بیگم ،بہار بیگم ، اسد بخاری، دردانہ رحمان ، بی جی، امان اللہ، قوی خاں، مصطفی قریشی، غلام محی الدین سمیت دیگر فنکاروں نے برسی کے حوالے سے عظیم فنکار کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ رنگیلا کی زندگی ہم سب کے لیے مشعل راہ ہے۔
رنگیلا نے فلموں کے عام کامیڈین سے ہیرو شپ تک کا سفر انتھک محنت اور خداداد صلاحیتوں کے بل پر طے کیا، پردہ سکرین پر رنگیلا اور منور ظریف کی آمد فلم بینوں میں ارتعاش پیدا کر دیتی تھی۔ اس کے علاوہ رنگیلانے بہترین اداکاری اوردیگر شعبوں میں شاندار کاکردگی پر 9 مرتبہ نگار ایوارڈ بھی اپنے نام کیے۔
رنگیلا کو گردوں، جگر اور پھیپھڑوں کا عارضہ لاحق تھاجس کے علاج کے لئے انہیں کئی کئی مہینے اسپتال میں گزارنے پڑے۔ وہ انہی امراض کے ہاتھوں آج ہی کے دن یعنی 24 مئی 2005 کو لاہور میں 68 سال کی عمر میں زندگی کی بازی ہار گئے۔
برسی کے موقع پر مختلف نگارخانوں میں خصوصی تعزیتی تقریبات کے علاوہ رنگیلا کے پرستار انفرادی طور پر بھی تمام شہروں میں برسی کے تعزیتی تقریبات کا اہتمام کریں گے جن میں سعید خان عرف رنگیلا کی فلم انڈسٹری کے لیے خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا جائے گا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔