الیکشن کمیشن؛ اہلیہ کے اثاثے چھپانے پرکیپٹن (ر) صفدر یکم جون کو طلب

نمائندہ ایکسپریس  منگل 24 مئ 2016
الیکشن کمیشن نے وضاحت کیلیے یکم جون کو کیپٹن (ر)صفدر کو طلب کر لیا ہے ۔:فوٹو : فائل

الیکشن کمیشن نے وضاحت کیلیے یکم جون کو کیپٹن (ر)صفدر کو طلب کر لیا ہے ۔:فوٹو : فائل

 اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے اپنی اہلیہ کے اثاثے چھپانے کے معاملے پر مسلم لیگ (ن) کے رکن اسمبلی کیپٹن (ر) صفدر کو یکم جون کو طلب کر لیا ہے۔

پیر کو الیکشن کمیشن میں چیف الیکشن کمشنر سردار محمد رضا کی سربراہی میں3 رکنی بینچ نے نوابزادہ صلاح الدین کی درخواست پر سماعت کی جس میں نوابزادہ صلاح الدین کے وکیل چوہدری فیصل نے موقف اپنایا کہ صفدر نے اپنی اہلیہ کے اثاثوں کی تفصیلات الیکشن کمیشن میں جمع نہیں کرائیں جو آئین کے آرٹیکل 62، 63 کی خلاف ورزی ہے، اس لیے انھیں نااہل قرار دیا جائے جس پرالیکشن کمیشن نے وضاحت کیلیے یکم جون کو کیپٹن (ر)صفدر کو طلب کر لیا ہے ۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔