ملامنصورکی ہلاکت؛ افغان طالبان کا نیا امیر کون ہوگا

آئی این پی  منگل 24 مئ 2016
سراج الدین حقانی کو امیر بنائے جانے کا زیادہ امکان ہے،دیگر ناموں پر بھی غور،مغربی میڈیا فوٹو؛ فائل

سراج الدین حقانی کو امیر بنائے جانے کا زیادہ امکان ہے،دیگر ناموں پر بھی غور،مغربی میڈیا فوٹو؛ فائل

کابل / واشنگٹن: افغان طالبان کے امیر ملا اختر منصور کے مارے جانے کے بعد طالبان کے نئے امیر کے بارے میں مغربی میڈیا میں نئی بحث چھڑ گئی ،برطانوی میڈیا رپورٹس کے مطابق ملا اختر منصور کی جگہ ان کے نائب سراج الدین حقانی کو امیر بنائے جانے کا امکان ہے تاہم ملا محمد عمر کے بیٹے ملا محمد یعقوب اور دیگر کمانڈرز کے نام بھی لیے جارہے ہیں۔

برطانوی میڈیاکی رپورٹ کے مطابق گوانتانامو بے میں امریکی قید سے رہا ہونے والے ملا عبدالقیوم ذاکر اور ملا شیرین کے نام بھی طالبان کی امارت کے لیے لیے جارہے ہیں تاہم ایک رپورٹ کے مطابق سراج الدین حقانی کو نیا امیر بنائے جانے کا زیادہ امکان ہے۔

کیونکہ ملا اختر منصور نے انھیں نائب امیر اول اور ملا ہیبت اللہ کو نائب امیر دوئم مقرر کردیا تھا ، انہیں ملا عمر کے بیٹوں ملا محمد یعقوب اور ملا عبدلمنان کی بھی حمایت حاصل ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔