امریکا 2004 سے اب تک پاکستان میں391 ڈرون حملے کرچکا

این این آئی  منگل 24 مئ 2016
71 فیصدڈرون حملے شمالی وزیرستان، 23 فیصدجنوبی وزیرستان کے مختلف علاقوں میں کیے گئے  فوٹو: فائل

71 فیصدڈرون حملے شمالی وزیرستان، 23 فیصدجنوبی وزیرستان کے مختلف علاقوں میں کیے گئے فوٹو: فائل

 اسلام آباد: افغان طالبان کے امیرملااخترمنصورکونشانہ بنانے کے لے امریکی ڈرون حملہ بلوچستان میں پہلا ڈرون حملہ تھاجوطویل عرصے سے پاکستان کیلیے ’ریڈ لائن‘رہا۔

لانگ وارجرنل کے ڈیٹابیس کے مطابق2004سے اب تک امریکانے پاکستانی حدود میں391 ڈرون حملے کیےجن میں القاعدہ اورطالبان رہنماؤں کونشانہ بنایاگیا۔ ان ڈرون حملوں میں سے4کے علاوہ تمام حملے شورش زدہ قبائلی علاقوں میں کیے گئے۔

بندوبستی علاقوں میں کیے جانے والے4حملوں میں ضلع ہنگومیں 2013 میں ڈرون حملہ اوربنوںمیں2008 میں3 ڈرون حملے شامل ہیں۔ مجموعی ڈرون حملوں میں سے71 فیصدشمالی وزیرستان، 23 فیصد جنوبی وزیرستان کے مختلف علاقوں میں کیے گئے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔