نیب کا ڈاکٹرعاصم کے اثاثے منجمد کرنے کا فیصلہ

آن لائن / آئی این پی  منگل 24 مئ 2016
فیصلہ ڈاکٹر عاصم کی جانب سے تمام جائیداد بیٹے کے نام منتقل کرنے کی کوشش پرکیا گیا فوٹو؛ فائل

فیصلہ ڈاکٹر عاصم کی جانب سے تمام جائیداد بیٹے کے نام منتقل کرنے کی کوشش پرکیا گیا فوٹو؛ فائل

 کراچی:  قومی احتساب بیورو نے سابق صدرآصف علی زرداری کے قریبی دوست اور پیپلزپارٹی کے رہنما ڈاکٹر عاصم حسین کے اثاثے منجمدکرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

نیب نے جائیداد منجمد کرنے کا فیصلہ ڈاکٹر عاصم کی جانب سے اپنی تمام جائیداد بیٹے کے نام منتقل کرنے کی کوشش پرکیاہے، نیب نے ڈاکٹرعاصم کی کروڑوں کی جائیداد کی مکمل تفصیلات ڈپٹی کمشنر جنوبی کو بھیج دی ہیں اور اثاثے منجمد کرنے کیلیے سندھ حکومت کو خط بھی لکھ دیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔