وزیر اعظم عمران کو کسی تھا نے میں ایس ایچ او لگا دیں، عابد شیر

اے پی پی  منگل 24 مئ 2016
گوجرانوالہ ریجن میں سواارب روپے کی اوور بلنگ کی انکوائری کا آغازکردیاگیا ہے:فوٹو: فائل

گوجرانوالہ ریجن میں سواارب روپے کی اوور بلنگ کی انکوائری کا آغازکردیاگیا ہے:فوٹو: فائل

گوجرانوالہ: وزیرمملکت عابدشیرعلی نے کہا ہے کہ رمضان المبارک میں غیراعلانیہ نہیں اعلانیہ لوڈ شیڈنگ ہوگی،گوجرانوالہ ریجن میں سواارب روپے اوور بلنگ کی انکوائری شروع کردی گئی ہے۔ وزیراعظم سے درخواست کرتا ہوں کہ عمران خان کو کسی تھا نے میں ایس ایچ او لگا دیں۔

علیم خان کے لندن میں موجود اپارٹمنٹس اثاثوں میں ظاہر کی گئی قیمت سے 10 گنا زائد قیمت پر خریدنے کو تیار ہوں۔ پیر کو گوجرانوالہ میں گیپکو افسران کے ساتھ میٹنگ کے بعد میڈیا سے گفتگو کر تے ہوئے وزیر مملکت کا کہنا تھاکہ رمضان المبارک میں شہری علاقوں میں6 ،دیہات میں 8 اور انڈسٹری فیڈر پر6 سے8 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کی جائیگی جبکہ غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کسی صورت برداشت نہیں کی ہوگی۔

گوجرانوالہ ریجن میں سواارب روپے کی اوور بلنگ کی انکوائری کا آغازکردیاگیا ہے۔وزیر مملکت کا کہنا تھا کہ ایل پی جی کے ٹھیکے لینے اور قومی دو لت لو ٹنے والے عمران خان کی جیب میں ہیں پہلے ان کو پکڑیں، عمران خان نے خود شو کت خانم کے 7 ملین ڈالر چوری کیے، زکوٰۃ کا مال اپنی ذاتی زند گی پر استعمال کیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔