بلوچستان کے ضلع ہرنائی میں مسلح افراد کا گھر پر حملہ، 3 افراد جاں بحق

ویب ڈیسک  منگل 24 مئ 2016
مسلح افراد کے حملے میں 2 خواتین سمیت 3 افراد زخمی بھی ہوئے، ملزمان 2 افراد کو اغوا کر کے بھی لئے گئے۔ فوٹو: فائل

مسلح افراد کے حملے میں 2 خواتین سمیت 3 افراد زخمی بھی ہوئے، ملزمان 2 افراد کو اغوا کر کے بھی لئے گئے۔ فوٹو: فائل

ہرنائی: بلوچستان کے علاقے شاہرگ میں مسلح افراد نے ایک گھر پر حملہ کر کے 3 افراد کو قتل اور 2 خواتین سمیت 3 افراد کو زخمی کردیا جب کہ 2 افراد کو اغوا کر کے ساتھ بھی لے گئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق لیویز ذرائع کا کہنا ہے کہ بلوچستان کے ضلع ہرنائی کے علاقے شاہرگ میں نامعلوم مسلح افراد نے حمیداللہ نامی شخص کے گھر پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق اور 2 خواتین سمیت 3 افراد زخمی ہو گئے، حملہ آور 2 افراد کو اغوا کر کے اپنے ساتھ بھی لے گئے۔

لیویز حکام کا کہنا ہے کہ لاشوں کو رورل ہیلتھ سینٹر شاہرگ جب کہ زخمیوں کو علاج کے لئے کوئٹہ منتقل کر دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ ملزمان کی گرفتاری کے لئے شاہرگ کے داخلی و خارجی راستوں پر سیکیورٹی انتہائی سخت کر دی گئی ہے۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔