راولپنڈی میں ایف آئی اے کا منی چینجر کی دکان پر چھاپہ، غیرملکی کرنسی اور سونا برآمد

ویب ڈیسک  منگل 24 مئ 2016
وفاقی تحقیقاتی ادارے نے کارروائی کے دوران ایک شخص کو حراست میں لے لیا۔ :فوٹو:فائل

وفاقی تحقیقاتی ادارے نے کارروائی کے دوران ایک شخص کو حراست میں لے لیا۔ :فوٹو:فائل

رراولپنڈی: ایف آئی اے نے راجا بازار میں حوالے اور ہنڈی کے کاروبارمیں ملوث منی چینجر کی دکان پر چھاپہ مار کر غیر ملکی کرنسی اور بڑی مقدار میں سونا برآمد کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ایف آئی اے راولپنڈی سرکل نے بیرون ملک سے رقوم کی غیر قانونی ترسیل کے کاروبار کی اطلاع ملنے پر راجا بازار میں واقع مجید پلازہ میں ایک منی چینجر کی دکان پر کارروائی کی، وفاقی تحقیقاتی ادارے نے کارروائی کے دوران ایک شخص کو حراست میں لے لیا۔

ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ چھاپے میں 9 ہزارروپے کے چائنیزین اور6 لاکھ روپے سمیت سونے کی 4 اینٹیں بھی برآمد ہوئی ہیں جب کہ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے ہنڈی کاروبارمیں ملوث دیگرملزمان کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔