تحریک انصاف اصل میں تحریک انتشار ہے،رانا ثناءاللہ

ویب ڈیسک  منگل 24 مئ 2016
تحریک انصاف کے رہنما اور شیخ رشید کسانوں کو اکساتے رہے، راناثناءاللہ فوٹو: فائل

تحریک انصاف کے رہنما اور شیخ رشید کسانوں کو اکساتے رہے، راناثناءاللہ فوٹو: فائل

 لاہور: وزیر قانون پنجاب رانا اثنا اللہ کہتے ہیں کہ تحریک انصاف اصل میں تحریک انتشار ہے۔

لاہورمیں میڈیا سے بات کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہا کہ پنجاب حکومت کسانوں کے مسائل حل کرنے کے لئے سنجیدہ ہے، چیئرنگ کراس مال روڈ پر دھرنا دینے والے کسانوں سے مذاکرات کامیاب رہے تھے لیکن تحریک انصاف کے رہنما اور شیخ رشید کسانوں کو اکساتے رہے جس کی وجہ سے پورا شہر متاثر ہوا۔

صوبائی وزیر قانون نے کہا کہ تحریک انصاف اصل میں تحریک انتشار ہے، تحریک انتشار نے کسانوں کو بھی بھڑکایا، کسانوں کےنمائندوں نے بتایا کہ تحریک انصاف نے انہیں خریدنے کی کوشش کی، ہم کسانوں کوورغلانے کامقدمہ عوام کی عدالت میں درج کرائیں گے، عوام خود 2018 کےانتخابات میں ان کےخلاف فیصلہ سنا دیں گے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔