- حماس نے غزہ میں قید اسرائیلی یرغمالی کی نئی ویڈیو جاری کردی
- جامعہ کراچی میں قائم یونیسکو چیئرکے ڈائریکٹر ڈاکٹراقبال چوہدری سبکدوش
- تنزانیہ میں طوفانی بارشیں؛ سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے 155 افراد ہلاک
- ججز کو دھمکی آمیز خطوط؛ سپریم کورٹ کا لارجر بینچ 30 اپریل کو سماعت کریگا
- متحدہ عرب امارات کی مارکیٹ میں پاکستانی گوشت کی طلب بڑھ گئی
- زرمبادلہ کے ذخائر میں گزشتہ ہفتے 9 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کی کمی
- فوج سے کوئی اختلاف نہیں، ملک ایجنسیز کے بغیر نہیں چلتے، سربراہ اپوزیشن گرینڈ الائنس
- ملک کے ساتھ بہت تماشا ہوگیا، اب نہیں ہونے دیں گے، فیصل واوڈا
- اگر حق نہ دیا تو حکومت گرا کر اسلام آباد پر قبضہ کرلیں گے، علی امین گنڈاپور
- ڈالر کی انٹر بینک قیمت میں اضافہ، اوپن مارکیٹ میں قدر گھٹ گئی
- قومی اسمبلی: خواتین ارکان پر نازیبا جملے کسنے کیخلاف مذمتی قرارداد منظور
- پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکی ’متعصبانہ‘ رپورٹ مسترد کردی
- جب سے چیف جسٹس بنا کسی جج نے مداخلت کی شکایت نہیں کی، چیف جسٹس فائز عیسیٰ
- چوتھا ٹی ٹوئنٹی: نیوزی لینڈ کا پاکستان کو 179 رنز کا ہدف
- سائفر کیس؛ مقدمہ درج ہوا تو سائفر دیگر لوگوں نے بھی واپس نہیں کیا تھا، اسلام آباد ہائیکورٹ
- ضلع خیبرمیں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں تین دہشت گرد ہلاک، دو ٹھکانے تباہ
- عمران خان کی سعودی عرب سے متعلق بیان پر شیر افضل مروت کی سرزنش
- چین: ماڈلنگ کی دنیا میں قدم رکھنے والا 88 سالہ شہری
- یوٹیوب اپ ڈیٹ سے صارفین مسائل کا شکار
- بدلتا موسم مزدوروں میں ذہنی صحت کے مسائل کا سبب قرار
ڈرون حملوں کے خلاف قومی اسمبلی میں تحریک التوا جمع
اسلام آباد /لاہور: تحریک انصاف کی جانب سے قومی اسمبلی میں ڈرون حملوں کے خلاف تحریک التوا جمع کرادی گئی ہے جبکہ پنجاب اسمبلی میں ڈرون حملے کے خلاف قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلیا گیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق تحریک انصاف کی جانب سے قومی اسمبلی میں ڈرون حملوں کے خلاف تحریک التوا جمع کرائی گئی ہے۔ تحریک التوا میں مؤقف پیش کیا گیا ہے کہ ڈرون حملے پاکستان کی سالمیت کے تحفظ کے حوالے سے ریاست پر سوالیہ نشان ہے اور یہ انتہائی اہم قومی نوعیت کا معاملہ ہے اسے ایوان میں زیر بحث لایا جائے ۔ ڈرون حملے میں مارے جانے والے مبینہ طور پر افغان طالبان لیڈر کے پاس پاکستانی شناختی کارڈ اور پاسپورٹ پر ایران اور متحدہ عرب امارات کا مستند ویزا اورولی محمد کے پاس پاکستان کا شناختی کارڈ اور پاسپورٹ ہونا سنجیدہ اور تشویشناک سوالات کو جنم دیتا ہے۔ ملکی سالمیت پر حملے کے بعد سفارتی،سیاسی اورعسکری سطح پر بھی رد عمل سامنے نہیں آیا جس سے شبہ ہوتا ہے کہ سیاسی اور عسکری قیادت کے مابین افغان پالیسی پر خلا موجود ہے۔
تحریک التوا میں کہا گیا ہے کہ پاکستان اور امریکہ کی جانب سے بھی واقعے پر متضاد بیانات سامنے آرہے ہیں ،امریکی حکام کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق حملے سے پہلے پاکستان اور افغانستان کے اعلیٰ حکام و قیادت کو اعتماد میں لینے کے ساتھ اطلاع بھی دی گئی تھی جبکہ پاکستانی وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ مجھے حملے کے بعد اطلاع دی گئی ۔ تحریک التوا میں درخواست کی گئی ہے کہ ایوان میں جاری معمول کی کارروائی معطل کرکے ملکی سالمیت پر حملے کے معاملے کو زیر بحث لایا جائے۔
دوسری جانب پنجاب اسمبلی میں ڈرون حملوں کے خلاف پیش کی جانے والی قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی گئی ہے۔ ڈرون حملے جاری رکھنے خلاف قرارداد اپوزیشن لیڈرمیاں محمود الرشید نے پیش کی ۔ قرار داد میں کہا گیا ہے کہ ڈرون حملوں کے خلاف حکومت جرات مندانہ حکمت عملی کا اعلان کرے ۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔