پی سی بی نے حفیظ سے کرکٹ اورتعلیم سے متعلق ٹوئیٹ پروضاحت طلب کرلی

ویب ڈیسک  منگل 24 مئ 2016
چیئرمین پی سی بی کے بیان کے بارے میں علم نہیں تھا،محمد حفیظ ,فوٹو: فائل

چیئرمین پی سی بی کے بیان کے بارے میں علم نہیں تھا،محمد حفیظ ,فوٹو: فائل

 لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ نے کرکٹ اور تعلیم کے تعلق کے حوالے سے محمد حفیظ کے بیان پر ان سے وضاحت طلب کرلی۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق پی سی بی کی جانب سے محمد حفیظ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ان سے سوشل میڈیا پردیئے گئے اس بیان کی وضاحت طلب کی گئی ہے جس میں انہوں نے قومی کرکٹرزمیں تعلیم کی کمی کے حوالے سے چیئرمین پی سی بی شہریار خان کے بیان کے ردعمل میں کہا تھا کہ  تعلیم زندگی کا اہم حصہ ہے لیکن ڈگریاں لینا ہی کافی نہیں، انھیں ٹیسٹ کرکٹرہونے پر فخرہے اور یہی ان کی ڈگری ہے کیونکہ ان کے خیال میں کرکٹ ایک مکمل تعلیم بھی ہے جب کہ کرکٹ بورڈ کی وضاحت پر حفیط کا کہنا ہے کہ انہیں چیئرمین پی سی بی کے بیان کے بارے میں علم نہیں تھا۔
واضح رہے کہ شہریار خان نے حال ہی میں  بیان دیا تھا کہ کھلاڑیوں میں تعلیم کی کمی کھیل کی تباہی کی وجہ ہے اور پاکستان کرکٹ ٹیم میں مصباح الحق ہی واحد تعلیم یافتہ کرکٹرہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔