اکشے اور جیکیولین کی عجیب و غریب شکلوں کی پوسٹ سوشل میڈیا پر مقبول

ویب ڈیسک  منگل 24 مئ 2016
دونوں کی شکلوں نے انتہائی مزاحیہ روپ دھارلیا جس کو اکشے کمار کے مداحوں سمیت دیگر افراد نے خوب پسند کیا۔ فوٹو : فائل

دونوں کی شکلوں نے انتہائی مزاحیہ روپ دھارلیا جس کو اکشے کمار کے مداحوں سمیت دیگر افراد نے خوب پسند کیا۔ فوٹو : فائل

ممبئی: اکشے کمار اور جیکیولین فرنینڈس کی عجیب وغریب شکل والی ویڈیو سوشل میڈیا پر لوگوں کی توجہ کا مرکز بن گئی ہے۔

بالی ووڈ اداکار اکشے کمار جو ان دنوں اپنی نئی آنے والی فلم ’ہاؤس فل 3‘ کی تشہیری مہم میں مصروف ہیں اور جہاں بھی جاتے ہیں وہاں مکمل مستی اور دھمال سے لوگوں کو تفریح کا بھرپور سامان مہیا کرتے ہیں۔ ایسا ہی کچھ فلم کی تشہیر کے دوران اکشے کمار نے کیا اور سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر کے اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو پوسٹ کردی جس میں اکشے کمار سمیت جیکیولین فرنینڈس کی عجیب و غریب تصاویر دیکھی جاسکتی ہیں۔

https://twitter.com/akshaykumar/status/734730220792516608

اکشے کمار نے جو ویڈیو پوسٹ کی اس میں اکشے کمار نے ایڈیٹنگ کے بعد جیکولین فرنینڈس کا چہرہ اپنے اوپر لگالیا اور جیکو لین کے چہرے کو اپنے چہرے سے تبدیل کردیا جس کی وجہ سے دونوں کی شکلوں نے انتہائی مزاحیہ روپ دھارلیا جس کو اکشے کمار کے مداحوں سمیت دیگر افراد نے خوب پسند کیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔