چین میں 31 ہزار سے زائد افراد نے ایک ساتھ رقص کرکے عالمی ریکارڈ قائم کردیا

ویب ڈیسک  بدھ 25 مئ 2016
تمام افراد نے بارش کے باوجود رقص کیا جن میں بوڑھے اور ادھیڑ عمر افراد کی اکثریت شامل تھی۔فوٹو: اے پی

تمام افراد نے بارش کے باوجود رقص کیا جن میں بوڑھے اور ادھیڑ عمر افراد کی اکثریت شامل تھی۔فوٹو: اے پی

شنگھائی: چین میں 31 ہزار سے زائد افراد نے ایک ساتھ رقص کرکے نیا عالمی ریکارڈ قائم کردیا ہے۔

گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کی ویب سائٹ کے مطابق اس تقریب میں 31 ہزار 697  افراد نے ایک ساتھ رقص کرکے نیا عالمی ریکارڈ قائم کیا۔

یہ تقریب ایک ساتھ شنگھائی، بیجنگ، اور دوسرے 4 بڑے شہروں میں ہوئی۔ شرکا نے کھلے میدان  اور مشہور مقامات پر ایک ساتھ 5 منٹ سے زیادہ رقص کیا اور اس طرح انہوں نے عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔

چین میں عموماً اس طرح کا اجتماعی رقص عام ہے جو کھلے میدانوں، پارکس اور شاپنگ سینٹرز کے دالان میں کیا جاتا ہے۔ اسے پلازہ یا اسکوائر ڈانسنگ کہا جاتا ہے۔ اس طرح کے رقص میں ڈانس سے زیادہ ورزش شامل ہوتی ہے اور چینی بزرگوں میں پٹھوں اور ہڈیوں کی صحت کے لیے ایسے ڈانس کیے جاتے ہیں۔ چین میں اس سے بھی قبل ڈانس کے کئی بڑے مظاہرے کیے جاتے ہیں جن میں لوگ بہت دلچسپی لیتے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔