حصص مارکیٹ میں آئل اور بینکنگ سیکٹر میں فروخت سے141پوائنٹس کی کمی

بزنس رپورٹر  بدھ 25 مئ 2016
کاروباری حجم پیر کی نسبت12.37 فیصد زائد رہا اور مجموعی طور پر 29 کروڑ84 لاکھ12 ہزار80 حصص کے سودے ہوئے فوٹو: فائل

کاروباری حجم پیر کی نسبت12.37 فیصد زائد رہا اور مجموعی طور پر 29 کروڑ84 لاکھ12 ہزار80 حصص کے سودے ہوئے فوٹو: فائل

 کراچی:  خام تیل کی عالمی قیمت گھٹنے سے مقامی آئل اسٹاکس میں فروخت اور شعبہ بینکاری سے سرمائے کے انخلا کی وجہ سے پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں اتارچڑھاؤ کے بعدمنگل کو بھی مندی کے بادل چھائے رہے جس سے انڈیکس کی36700 اور36600 پوائنٹس کی دوحدیں بیک وقت گرگئیں جبکہ سرمایہ کاروں کے مزید31 ارب43 کروڑ34 لاکھ72 ہزار 136 روپے ڈوب گئے۔

کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای100 انڈیکس 141 پوائنٹس کی کمی سے36582.35 ہوگیا جبکہ کے ایس ای30 انڈیکس 138.11 پوائنٹس گھٹ کر21224.47 ، کے ایم آئی30 انڈیکس311.11 پوائنٹس کی کمی سے 64268.35 اور کے ایم آئی آل شیئرانڈیکس43.81 پوائنٹس نیچے آ کر 17141.59 ہوگیا، کاروباری حجم پیر کی نسبت12.37 فیصد زائد رہا اور مجموعی طور پر 29 کروڑ84 لاکھ12 ہزار80 حصص کے سودے ہوئے جبکہ کاروباری سرگرمیوں کا دائرہ کار 385 کمپنیوں کے حصص تک محدود رہا جن میں156 کے بھاؤ میں اضافہ، 199 کے داموں میں کمی اور30 کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔