اداکاررتیش دیش مکھ نے اپنی فلم کی پروموشن کے لیے دکان میں چوری کرڈالی

ویب ڈیسک  بدھ 25 مئ 2016
اداکارکے مداح اس وڈیوکودیکھنے کے بعد خاصے پریشان اور حیرت کا اظہار کر رہے ہیں۔:فوٹو:فائل

اداکارکے مداح اس وڈیوکودیکھنے کے بعد خاصے پریشان اور حیرت کا اظہار کر رہے ہیں۔:فوٹو:فائل

ممبئی: بالی ووڈ میں اداکاراپنی نئی آنے والی فلموں کی پروموشن میں خاصے مصروف تو نظر آتے ہیں جہاں پروموشن کے بغیراب فلم کوکھڑکی توڑ بزنس اورکامیابی کی جانب لے کرجانا خاصا مشکل بھی ہوگیا ہے جس کے لیے اداکار پروموشن کے لیے نئے نئے طریقے ڈھونڈتے ہیں لیکن رتیش دیش مُکھ نے نئی آنے والی فلم “ہاؤس فل 3″ کی پروموشن کے لیے دکان میں چوری ہی کر ڈالی۔

سوشل میڈیا پروائرل ہونے  والی ویڈیومیں دیکھا جا سکتا ہے کہ بالی ووڈ اداکاررتیش دیش مُکھ کپڑوں کی ایک دکان میں خاموشی کے ساتھ داخل ہوتے ہیں اور پھر  کپڑوں  کے انتخاب  کے کچھ ہی دیربعد  وہ دکان سے کپڑے چوری کرتے  ہوئے  تیزی  سے  باہر جارہے ہیں  ۔ بعض میڈیا رپورٹس  میں اداکار کی اس حرکت کو ان کی   نئی آنے والی فلم’’ہاؤس فل 3‘‘ کی  پروموشن کا حصہ قرار دیا ہے جب کہ  اداکار کی اس اقدام   پر ان کے کئی مداحوں نے  پریشانی اوربعض نے  حیرت کا اظہار کیا ہے۔۔

واضح رہے کہ اداکار کی نئی آنے والی فلم “ہاؤس فل 3″ 3 جون کوسنیما گھروں کی زینت بن رہی ہے جس میں اکشے کمار، ابھیشیک بچن، نرگس فخری سمیت جیکولین فرنینڈس بھی مرکزی کردار کرتے نظر آئیں گے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔