کراچی میں ایکسپریس ایجوکیشن اینڈ کیئریئرایکسپو 28 اور 29 مئی کو ہوگی

اسٹاف رپورٹر  بدھ 25 مئ 2016
ایکسپریس میڈیاگروپ کے تحت نمائش میں تخلیقی آئیڈیاز کومتعارف کرایا جائے گا

ایکسپریس میڈیاگروپ کے تحت نمائش میں تخلیقی آئیڈیاز کومتعارف کرایا جائے گا

 کراچی: ایکسپریس میڈیاگروپ کے تحت سالانہ 2 روزہ ’’ ایکسپریس ایجوکیشن اینڈ کیریئر ایکسپو 2016 ‘‘ 28 اور 29 مئی کو ایکسپو سینٹر میں ہوگی۔

ایکسپریس میڈیاگروپ اس بار بھی تخلیقی اور غیرمعمولی آئیڈیازکومتعارف کرانے کی اپنی روایت برقرار رکھے گا اور اس سلسلے میں پاکستان میں طلبا ’’ریبوٹک ٹیکنالوجی ‘‘ کی تعلیم کو پروان چڑھانے کے لیے “آئی نو ویشن لیبس” متعارف کروائی جائے گی جس میں ہر دو گھنٹے بعد اس میں حصہ لینے والے افراد کو ’’ریبوٹک کٹس‘‘دی جائیں گی۔ ریبوٹک کٹ نہ صرف طلبا کے سیکھنے کے لیے کارآمد ہونگی بلکہ طلبا اس سے روبوٹ کے استعمال کے بارے میں بھی جان سکیں گے۔

اس سلسلے میں 25 ادارے ایونٹ اور ایکسپریس ایجوکیشن اینڈ کیئریئر ایکسپومیں حصہ لیں گے جن میں اے سی سی اے، ڈربیسن یونیورسٹی ہنگری، یوایس ای ایف پی، ایچ ای سی، لیڈرشپ اسکول نیٹ ورک، دی سپیریئرگروپ، 3 پی لرننگ، پنجاب گروپ آف کالجز، انسٹی ٹیوٹ آف چارٹرڈ اکائونٹنٹس آف پاکستان، ٹرائب کنسلٹنگ پرائیویٹ لمیٹڈ، ٹائم کنسلٹنٹ، ایس آئی ای سی ایجوکیشن، وفاقی اردویونیورسٹی، فاطمہ جناح ڈینٹل کالج، آکسفورڈیونیورسٹی پریس، آئی ٹیک ایجوکیشن اینڈ انسٹی ٹیوٹ آف انفارمیشن ٹیکنالوجی، جناح سندھ میڈیکل کالج، پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف ٹورازم اینڈ ہوٹل منیجمنٹ، امن ٹیک، ضیاء الدین یونیورسٹی، ڈائویونیورسٹی آف ہیلتھ اینڈ سائنسز،انٹیل ایکٹ کنسلٹینٹ،انسٹی ٹیوٹ آف کوسٹ اینڈمنیجمنٹ اکائونٹس آف پاکستان، تابانی اسکول آف اکائونٹینسی اور بقائی میڈیکل یونیورسٹی شامل ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔