خیبرپختونخوا میں عمران خان کی حرکتوں کی وجہ سے چوہوں کا عذاب آیا ہوا ہے، عابد شیرعلی

ویب ڈیسک  بدھ 25 مئ 2016
اگر عمران خان کی زبان ايك فٹ لمبی ہے تو ہماری 6 فٹ ليكن ہميں پارٹی قيادت نے روكا ہوا ہے،عابد شیر علی:فوٹو: ایکسپریس

اگر عمران خان کی زبان ايك فٹ لمبی ہے تو ہماری 6 فٹ ليكن ہميں پارٹی قيادت نے روكا ہوا ہے،عابد شیر علی:فوٹو: ایکسپریس

لاہور: وزیرمملکت برائے پانی وبجلی عابد شیرعلی کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا میں عمران خان کی حرکتوں کی وجہ سے چوہوں کا عذاب آیا ہوا ہے۔

لاہور میں لیسکوآفس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عابد شیر علی کا کہنا تھا کہ عمران خان خیبرپختونخوا ميں  ناكام ہو چكے ہيں  وہ جہاں  بھی تقرير كرتے ہيں  پنجاب كو گاليا ں  ديتے ہيں  ان كی توپوں  كا رخ پنجاب كي طرف ہوتا ہے ليكن ان كوخیبرپختونخوا کے لوگوں پر ترس نہيں  آتا اور وہاں  ان كی حركتوں  كی وجہ سے چوہوں  كو عذاب آيا ہوا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر عمران خان کی زبان ايك فٹ لمبی ہے تو ہماری 6 فٹ ليكن ہميں  پارٹی قيادت نے روكا ہوا ہے،عمران خان حادثاتي طور پر سياست ميں  آئے وہ رات كو سيلفياں  ليتے  ہیں اور صبح تقريريں  كرتے ہيں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔