سندھ اسمبلی کی ویب سائٹ سے قائم علی شاہ کی تاریخ پیدائش کا خانہ ہی غائب

ویب ڈیسک  بدھ 25 مئ 2016

 کراچی: وزیراعلیٰ سندھ کی عمر کو لے کر کئی بار قیاس آرائیاں ہوتی ہیں لیکن اب تک ان کی عمر کے بارے میں کچھ سامنے نہیں آسکا ہے مگر اب ایک نیا انکشاف سامنے آیا ہے جس میں سندھ اسمبلی کی ویب سائٹ سے قائم علی شاہ کی تاریخ پیدائش کا خانہ ہی غائب ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ جنہیں بزرگ ترین سیاستدان بھی اپنا بزرگ مانتے ہیں اور ان کی کارکردگی کو بھی عمرسے ہی جانچا جاتا ہے لیکن وہ اپنی عمر ہی نہ بتائیں تو پھر کیا کیا جائے۔ قائم علی شاہ کی عمر کو لے کر میڈیا میں بھی قیاس آرائیاں ہوتی رہتی ہیں لیکن سائیں سرکار کی عمر کا اب تک کچھ واضح نمبر سامنے نہیں آسکا ہے اور تو اور اب ایک نیا انکشاف سامنے آیا ہے جس میں سندھ اسمبلی کی ویب سائٹ سے قائم علی شاہ کی تاریخ پیدائش کا خانہ ہی غائب ہے جس سے اب یہ بھی خیال کیا جاسکتا ہے کہ سائیں اپنی عمر چھپانے والوں میں شامل ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔