لاہور میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، 2 دہشت گرد گرفتار

ویب ڈیسک  بدھ 25 مئ 2016
دہشت گردوں میں عمر خیام اور نذیر احمد شامل ہیں جن کا تعلق کالعدم القاعدہ ازبکستان موومنٹ ہے، سی ٹی ڈی حکام، فوٹو؛ فائل

دہشت گردوں میں عمر خیام اور نذیر احمد شامل ہیں جن کا تعلق کالعدم القاعدہ ازبکستان موومنٹ ہے، سی ٹی ڈی حکام، فوٹو؛ فائل

 لاہور: سی ٹی ڈی نے گلشن راوی میں کارروائی کے دوران 2 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔

کاؤنٹرٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے لاہور کے علاقے گلشن راوی میں خفیہ اطلاع پر کارروائی کے دوران 2 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔ سی ٹی ڈی کے مطابق گرفتار دہشت گردوں کی شناخت عمر خیام اور نذیر احمد کے نام سے ہوئی جن کا تعلق کالعدم القاعدہ ازبکستان موومنٹ سے ہے۔

سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان دہشت گردی کی متعدد وارداتوں میں مطلوب تھے جب کہ ان کے قبضے سے بارودی مواد اور ڈیٹونیٹر سمیت بارودی سرنگ بھی برآمد ہوئی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔