گیل کی خاتون صحافی سے ذومعنی باتیں،آئی پی ایل نے بھی نوٹس لے لیا

اسپورٹس ڈیسک  جمعرات 26 مئ 2016
اس معاملے پر آسٹریلوی فرنچائز میلبورن رینیگیڈز نے گیل کو آئندہ سیزن کیلیے نیا معاہدہ نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے، فوٹو: فائل

اس معاملے پر آسٹریلوی فرنچائز میلبورن رینیگیڈز نے گیل کو آئندہ سیزن کیلیے نیا معاہدہ نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے، فوٹو: فائل

ممبئی:  آئی پی ایل چیئرمین راجیو شکلا نے برطانوی خاتون صحافی سے انٹرویو میں ذومعنی باتیں کرنے والے کرس گیل کا معاملہ بھارتی کرکٹ بورڈ کے سامنے اٹھانے کا فیصلہ کرلیا۔

ویسٹ انڈین اسٹار بیٹسمین کیخلاف مذکورہ انگلش خاتون صحافی نے الزام عائد کیا ہے کہ انھوں نے ان سے ’ ذومعنی ‘ اور ’ معیوب ‘ باتیں کیں جو ان کی اخلاقی گراوٹ کی عکاس ہیں، اس معاملے پر آسٹریلوی فرنچائز میلبورن رینیگیڈز نے گیل کو آئندہ سیزن کیلیے نیا معاہدہ نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے،انگلش کاؤنٹی سمر سٹ سے بھی گیل کو ممکنہ سنسر شپ کا سامنا رہے گا۔

اب آئی پی ایل چیف راجیو شکلا نے گیل کا معاملہ بورڈ میں اٹھانے کا فیصلہ کرلیا ہے، انھوں نے کہاکہ پلیئرز کو عوامی سطح پر اپنا رویہ بہترین رکھنا چاہیے،ایسے واقعات ہمارے ایونٹ کی ساکھ کیلیے بھی نقصان دہ ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔