ٹینس سے دورماریا شراپووا امریکا میں چاکلیٹ بیچنے لگیں

اسپورٹس ڈیسک  جمعرات 26 مئ 2016
انہوں نے گزشتہ دنوں اپنے نام سے چاکلیٹ کی نئی رینج متعارف کر ادی۔فوٹو : فائل

انہوں نے گزشتہ دنوں اپنے نام سے چاکلیٹ کی نئی رینج متعارف کر ادی۔فوٹو : فائل

شکاگو:  ڈونگ ٹیسٹ میں ناکامی پر عبوری پابندی سے دوچار روسی ٹینس اسٹار ماریا شراپوا امریکا مٰں چاکلیٹ بیچنے لگیں، انہوں نے گزشتہ دنوں اپنے نام سے چاکلیٹ کی نئی رینج متعارف کر ادی۔

اس مقصد کیلیے گزشتہ دن شکاگو میں تعارفی تقریب منعقد کی گئ، ماریا پابندی کی وجہ سے سیزن کے دوسرے گرینڈ سلم فرنچ اوپن میں بھی شریک نہیں ہیں، انہوں نے کنفیکشنری سے متعلق اپنے کاروبار کی تشہیر کیلیے اس موقع کو مناسب خیال کیا، نئی ورائٹی کی لانچنگ پر انہوں نے خصوصی فوٹو سیشن بھی شوٹ کرایا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔