- پولیس سرپرستی میں اسمگلنگ کی کوشش؛ سندھ کے سابق وزیر کی گاڑی سے اسلحہ برآمد
- ساحل پر گم ہوجانے والی ہیرے کی انگوٹھی معجزانہ طور پر مل گئی
- آئی ایم ایف بورڈ کا شیڈول جاری، پاکستان کا اقتصادی جائزہ شامل نہیں
- رشتہ سے انکار پر تیزاب پھینک کر قتل کرنے کے ملزم کو عمر قید کی سزا
- کراچی؛ دو بچے تالاب میں ڈوب کر جاں بحق
- ججوں کے خط کا معاملہ، اسلام آباد ہائیکورٹ نے تمام ججوں سے تجاویز طلب کرلیں
- خیبرپختونخوا میں بارشوں سے 36 افراد جاں بحق، 46 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے
- انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں تنزلی، اوپن مارکیٹ میں معمولی اضافہ
- سونے کے نرخ بڑھنے کا سلسلہ جاری، بدستور بلند ترین سطح پر
- گداگروں کے گروپوں کے درمیان حد بندی کا تنازع؛ بھیکاری عدالت پہنچ گئے
- سائنس دانوں کی سائبورگ کاکروچ کی آزمائش
- ٹائپ 2 ذیا بیطس مختلف قسم کے سرطان کے ساتھ جینیاتی تعلق رکھتی ہے، تحقیق
- وزیراعظم کا اماراتی صدر سے رابطہ، موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے مشترکہ اقدامات پر زور
- پارلیمنٹ کی مسجد سے جوتے چوری کا معاملہ؛ اسپیکر قومی اسمبلی نے نوٹس لے لیا
- گزشتہ ہفتے 22 اشیا کی قیمتیں بڑھ گئیں، ادارہ شماریات
- محکمہ موسمیات کی کراچی میں اگلے تین روز موسم گرم و مرطوب رہنے کی پیش گوئی
- بھارت؛ انسٹاگرام ریل بنانے کی خطرناک کوشش نے 21 سالہ نوجوان کی جان لے لی
- قطر کے ایئرپورٹ نے ایک بار پھر دنیا کے بہترین ایئرپورٹ کا ایوارڈ جیت لیا
- اسرائیلی بمباری میں 6 ہزار ماؤں سمیت 10 ہزار خواتین ہلاک ہوچکی ہیں، اقوام متحدہ
- 14 دن کے اندر کے پی اسمبلی اجلاس بلانے اور نومنتخب ممبران سے حلف لینے کا حکم
جائیداد کی خرید و فروخت پرود ہولڈنگ ٹیکس دگنا؛ 10فیصد فلیٹ ٹیکس لگنے کا امکان
اسلام آباد: وفاقی حکومت کی جانب سے 5 سال تک زیرملکیت رہنے والی جائیدادوں کی خریدوفروخت سے حاصل آمدنی پر10فیصد فلیٹ ٹیکس عائدکیے جانے کے علاوہ جائیدادوںکی منتقلی پر عائد ٹیکس دوگناکیے جانیکا امکان ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ وزیرخزانہ اسحق ڈار نے13ارب روپے کا اضافی ریونیو حاصل کرنے کیلیے ایک بجٹ تجویزکی منظوری دیدی ہے جس کے تحت فائلر اور نان فائلر دونوں پر ٹیکس میں یکساں شرح سے اضافہ کیا جائیگا۔اس تجویزکی اگر وزیراعظم نوازشریف نے منظوری دیدی تو فائلرزکیلیے جائیدادکی فروخت پر ودہولڈنگ ٹیکس بڑھ کر ایک فیصد جبکہ نان فائلرز پر ودہولڈنگ ٹیکس 2 فیصدہوجائیگا۔ذرائع کے مطابق اسی طرح جائیدادخریدنے والے پر بھی ودہولڈنگ ٹیکس بھی دوگناہوسکتا ہے۔ٹیکس گوشوارے جمع کرانے والوں پر جائیداد خریدنے پر ایک فیصد ود ہولڈنگ عائد ہے جو بڑھ کر 2 فیصد ہونیکا امکان ہے۔نان فائلرز پر یہی ٹیکس2 فیصد سے بڑھ کر 4 فیصدکیے جانیکا امکان ہے۔
تاہم فائلرز کیلیے ٹیکس کی شرح میں اضافے کا فیصلہ وزیرخزانہ کے اس موقف کے برعکس ہوگا جب انھوں نے گزشتہ دنوں پری بجٹ سیمینار میں خطاب کرتے ہوئے یقین دہانی کرائی تھی کہ حکومت ٹیکس ادا کرنے والوں پرمزید بوجھ نہیں ڈالے گی۔دوسری جانب ایف بی آرکا موقف ہے کہ جائیدادوںکی قیمتیں بہت زیادہ بڑھی ہیں اسلیے لوگوں کو اس مد میں زیادہ ٹیکس ادا کرنا چاہیے۔ٹیکس حکام کاکہا ہے کہ جائیدادکی خریدوفروخت پر ٹیکس ضلعی کولیکٹرزکے دائرہ اختیار میں آتا ہے اور حکومتی قیمتیں مارکیٹ کی قیمتوں سے کافی کم ہیں۔
حکومت کیپیٹل گین ٹیکس کے قواعدوضوابط بھی تبدیل کرنے پرغورکررہی ہے۔اس وقت اس جائیدادکی فروخت سے حاصل آمدن پرکوئی ٹیکس نہیں ہے جو 2 سال سے زیادہ عرصہ زیرملکیت رہنے کے بعد فروخت کی جائے۔ایک سال ملکیت رہنے والی جائیدادکی فروخت سے حاصل آمدن پر 10 فیصد جبکہ 2 سال تک زیر ملکیت رہنے والی جائیدادکی فروخت سے حاصل آمدن پر 5 فیصد ٹیکس عائد ہے۔ذرائع کے مطابق وزیر خزانہ نے اس تجویزکی منظوری دیدی ہے جسکے مطابق آئندہ مالی سال سے5 سال تک ایک ہی شخص کی زیرملکیت رہنے والی جائیدادکی فروخت سے حاصل آمدن پر10فیصد ٹیکس عائدکیا جائیگا۔اس تجویز سے حکومت کو5 ارب کا اضافی ریونیو حاصل ہوگا۔حکام نے یہ بھی تجویزدی ہے کہ فیملی ہومزکو بھی مجوزہ ٹیکس رجیم کی حدود میں لایا جائے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔