بھارت میں دنیا کی سب سے زیادہ وزنی بچی کی پیدائش

ویب ڈیسک  جمعرات 26 مئ 2016
 بچی کا وزن 15 پونڈ ہے اوراس کی پیدائش آپریشن کے ذریعے ہوئی۔ فوٹو: فائل

بچی کا وزن 15 پونڈ ہے اوراس کی پیدائش آپریشن کے ذریعے ہوئی۔ فوٹو: فائل

کرناٹکا: بھارت میں 15 پونڈ وزنی بچی کی پیدائش ہوئی ہے جس نے دنیا کی سب سے زیادہ وزنی بچی کا اعزاز بھی اپنے نام کرلیا ہے۔

بھارت کی ریاست کرناٹکا کی رہائشی 19 سالہ  نندنی کے ہاں پیدا ہونے والی بچی کی جسامت 6 ماہ کے تندرست بچے جیسی ہے، بچی کا ابھی نام نہیں رکھا گیا اوراس کی  پیدائش  آپریشن کے ذریعے ہوئی،  بچوں کی پیدائش کے وقت عموماً ان کا وزن 6 سے 7 پونڈ تک ہوسکتا ہے اس طرح اس بچی کا وزن دوگنا زیادہ ہے،بچی کو نگہداشت کے لئے آئی سی یو میں رکھا گیا ہے۔

بچی کی پیدائش کے بعد  ڈاکٹرز کا کہنا تھا کہ  انہوں نے آج تک اتنی صحت مند بچی نہیں دیکھی ہے اور اس  کا وزن 7 کلوگرام سے صرف کچھ  کم ہے جب کہ  اس کی والدہ نندنی کو دوران حمل  کسی خاص پریشانی کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔

واضح رہے کہ  بھارت میں ہی گزشتہ برس فردوس نامی خاتون  ایک صحت مند بچے کو جنم دیا تھا جس کا وزن14.77 پونڈ تھا جب کہ گزشتہ برس میسا چیوسیٹس امریکا میں 14 پونڈ وزنی بچی کریسا پیدا ہوئی تھی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔