بھارتی شہری نے عالمی ریکارڈ بنانے کیلیے تمام دانت نکلوادیئے

ویب ڈیسک  جمعرات 26 مئ 2016
پرکاش رشی 20 عالمی ریکارڈ کے حامل ہیں جن میں ایک ہزار سے زائد گھنٹے تک موٹرسائیکل چلانا بھی شامل ہے۔

پرکاش رشی 20 عالمی ریکارڈ کے حامل ہیں جن میں ایک ہزار سے زائد گھنٹے تک موٹرسائیکل چلانا بھی شامل ہے۔

نئی دلی: بھارتی شہری کو عالمی ریکارڈ قائم کرنے کا اسق در جنون ہے کہ اس نے منہ میں 500 اسٹرا ٹھونسنے کے لیے نہ صرف اپنے سارے دانت نکلوادیئے بلکہ اپنے جسم پر 366 ممالک کے جھنڈے نقش بھی کروائے۔

بھارتی شہری پرکاش رشی کے پاس 20 عالمی ریکارڈ ہیں اور وہ خود کو گنیز رشی بھی کہتے ہیں۔ 1942 میں نئی دہلی میں پیدا ہونے رشی نے 1990 میں اپنے 2 ساتھیوں کے ہمراہ ایک ہزار ایک گھنٹے تک موٹر سائیکل دوڑا کر زندگی کا پہلا عالمی ریکارڈ قائم کیا تھا۔

ہر پرکاش کو عجیب و غریب ریکارڈ بنانے کا جنون ہے جس کے لیے انہوں نے غیرمعمولی کوششیں کی ہیں جن میں دہلی سے سان فرانسسکو ایک پیزا پہنچانے کا کام شامل ہے اور ٹماٹو کیچپ کی ایک پوری بوتل 4 منٹ سے بھی کم وقت میں ختم کرنے کا ریکارڈ شامل ہے۔ ریکارڈ بنانے میں ان کی بیگم بملہ بھی شامل ہیں جنہوں نے 1991 میں دنیا کی سب سے مختصر وصیت لکھی تھی اور وہ تھی ’سب کچھ بیٹے کا‘۔

اگرچہ پرکاش نے اپنے بدن پر 500 ٹیٹو کھدوائے ہیں لیکن ان کے بقول سب سے مشکل کام منہ میں 500 اسٹرا ٹھونسنا  ہے۔ اس کے لیے ان کو اپنے منہ میں گنجائش پیدا کرنی تھی اور وہ 496 اسٹرا منہ میں دبا چکے تھے لیکن مزید ریکارڈ کے لیے انہوں نے اپنے منہ کا ایک ایک دانت نکلوادیا اور یہ ریکارڈ قائم کیا۔ ہیں۔ اس کے علاوہ وہ منہ سے 50 جلتی ہوئی موم بتیاں بھی پکڑ چکے ہیں۔

پرکاش نے اپنے بدن پر عالمی رہنماؤں کے ٹیٹو بھی بنوائے ہیں جن میں نریندر مودی، بارک اوباما ملکہ ایلزبتھ اور مہاتما گاندھی کی تصاویر شامل ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔