وفاقی ترقیاتی بجٹ کوکل حتمی شکل دی جائے گی

نمائندہ ایکسپریس  جمعـء 27 مئ 2016
نئے انجنوں کی خریداری، ریلوے ٹریکس کی ازسر نو بحالی، سی پیک منصوبے بھی بجٹ تجاویز میں شامل ہیں فوٹو: فائل

نئے انجنوں کی خریداری، ریلوے ٹریکس کی ازسر نو بحالی، سی پیک منصوبے بھی بجٹ تجاویز میں شامل ہیں فوٹو: فائل

 اسلام آباد: وفاقی حکومت کی جانب سے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں وزارت منصوبہ بندی کے ترقیاتی منصوبوں کیلیے1 ارب30کروڑ، وزارت پانی و بجلی 21ارب اور واپڈا کیلیے130ارب مختص کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

جس کی اصولی منظوری ہفتہ کو سالانہ منصوبہ رابطہ کمیٹی (اے پی سی سی ) کے اجلاس میں جبکہ حتمی منظوری وزیراعظم کی زیرصدارت قومی اقتصادی کونسل کے اجلاس میں دی جائے گی۔ تفصیلات کے مطابق آئندہ مالی سال کے پی ایس ڈی پی میں وزارت ریلوے کے ترقیاتی منصوبوں کیلیے46ارب 42کروڑ رکھنے کی تجویز دی گئی  جس میں 40 ارب پرانے اور 6 ارب نئے منصوبوں کیلیے مانگے گئے ہیں۔

نئے انجنوں کی خریداری، ریلوے ٹریکس کی ازسر نو بحالی، سی پیک منصوبے بھی بجٹ تجاویز میں شامل ہیں، نئے پبلک سیکٹرڈیولپمنٹ پروگرام میں ایوی ایشن ڈویژن کے26 ترقیاتی منصوبوں کیلیے 18ارب روپے مختص کرنے کی تجویززیر غور ہے جبکہ سول ایوی ایشن اتھارٹی کے 8منصوبے کیلیے14 ارب، اے ایس یف کیلیے 3 ارب،لاہور ایئر پورٹ توسیع منصوبے کیلیے5 ارب، کراچی ایئر پورٹ رن وے 2 ارب، راولاکوٹ ایئر پورٹ کیلیے 25 کروڑ رکھنے کی تجویزہے تاہم وزارت اطلاعات و نشریات کے منصوبوں کیلیے 1 ارب 60کروڑ مختص کرنے کی تجویز ہے۔

اسی طرح بین الصوبائی رابطہ ڈویژن 3ارب 16کروڑ،وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے منصوبوں کیلیے3ارب15کروڑ مختص کرنے کی تجویز زیر غور ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔