پاناما لیکس کے انکشافات پروزیراعظم کے خلاف تحقیقات کے لیے درخواست دائر

ویب ڈیسک  جمعـء 27 مئ 2016
پانامہ لیکس کے انکشافات پروزیراعظم کے خلاف تحقیقات کی جائیں، درخواست میں استدعا:فوٹو:فائل

پانامہ لیکس کے انکشافات پروزیراعظم کے خلاف تحقیقات کی جائیں، درخواست میں استدعا:فوٹو:فائل

 لاہور: پانامہ لیکس کے انکشافات پر وزیراعظم کے خلاف تحقیقات کے لیے ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی گئی۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق لاہور ہائی کورٹ میں حسن قیوم ایڈووکیٹ کی جانب سے پاناما لیکس کے انکشافات پر وزیراعظم کے خلاف تحقیقات کے لیے درخواست دائر کرادی گئی۔ درخواست گزارنے موقف اختیارکیا کہ وزیراعظم نواز شریف نے شوگواروں میں اپنے اثاثوں کو خفیہ رکھا ہے، درخواست میں استدعا کی گئی کہ پاناما لیکس کے انکشافات پروزیراعظم کے خلاف تحقیقات کی جائیں، لاہورہائی کورٹ نے درخواست پر وفاقی حکومت کو 8 جون کے لیے نوٹس جاری کردیئے۔

واضح رہے کہ پاناما لیکس کے منظر عام پر آنے کے بعد لاہور ہائی کورٹ میں وزیر اعظم کے خلاف تحقیقات اور ان کو نااہل قرار دینے کی متفرق درخواستیں دائر ہیں۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔