کراچی میں خاتون نے مبینہ آشنا کی مدد سے اپنے شوہر کو قتل کردیا

ویب ڈیسک  جمعـء 27 مئ 2016
 مقتول محمد سلیم کی ملزمہ عظمیٰ بیگم سے 3 سال قبل تیسری شادی ہوئی تھی، ایس پی نیوکراچی۔ فوٹو:ایکسپریس نیوز

مقتول محمد سلیم کی ملزمہ عظمیٰ بیگم سے 3 سال قبل تیسری شادی ہوئی تھی، ایس پی نیوکراچی۔ فوٹو:ایکسپریس نیوز

 کراچی: نیوکراچی پولیس نے شوہر کو قتل کرنے والی بیوی کو گرفتار کرلیا جب کہ ملزمہ نے دوران تفتیش اعتراف جرم بھی کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے نیوکراچی میں شوہر کو اپنے مبینہ آشنا کی مدد سے قتل کرنے والی خاتون عظمیٰ بیگم کو گرفتار کرلیا جس نے دوران تفتیش اپنے شوہر کو قتل کرنے کا اعتراف بھی کرلیا۔

ایس پی نیو کراچی کے مطابق مقتول محمد سلیم کی عظمیٰ بیگم سے 3 سال قبل تیسری شادی ہوئی تھی لیکن دونوں کے درمیان جھگڑا رہتا تھا تاہم ملزمہ نے اپنے مبینہ آشنا زاہد کے ساتھ مل کر شوہر کو سر میں ہتھوڑوں کے وار کر کے قتل کیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔