امریکی ریاست ساؤتھ کیرولینا کی سب سے خوبصورت طالبہ گرفتار

ویب ڈیسک  جمعـء 27 مئ 2016
طالبہ کو اسکول سے چھٹی کرنے کے لیے جھوٹ بولنے پر گرفتار کیا گیا، پولیس، فوٹو؛ ڈیلی میل

طالبہ کو اسکول سے چھٹی کرنے کے لیے جھوٹ بولنے پر گرفتار کیا گیا، پولیس، فوٹو؛ ڈیلی میل

ساؤتھ کیرولینا: بیماری کا بہانہ کر کے چھٹی تو سبھی کرتے ہیں لیکن ساؤتھ کیرولینا کی طالبہ کو اس کا اندازہ نہ تھا جسے اس حرکت پر پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔

ساؤتھ کیرولینا کی رہائشی 17 سال میڈیسن نامی طالبہ کو گرفتار کرنے پر پولیس کا کہنا تھا کہ دراصل اس نے اسکول سے چھٹی حاصل کرنے کے لیے نہ صرف جھوٹ بولا بلکہ اپنے جھوٹ کو سچ ثابت کرنے کے لیے ڈاکٹر کا جعلی خط بھی اسکول میں دیا۔ پولیس کے مطابق ڈاکٹر کا نوٹ پیڈ طالبہ نے چوری کر کے استعمال کیا۔

پولیس کے مطابق طالبہ کا کہنا تھا کہ دراصل وہ صرف اسکول میں اپنی ساکھ برقرار رکھنا چاہتی تھی اس لیے چھٹی کے لیے جائز بہانے کے لیے وہ اس حرکت پر مجبور ہوئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ طالبہ ہائی اسکول میں زیر تعلیم ہے اس کے علاوہ وہ ساؤتھ کیرولینا کی سب سے خوبصورت لڑکی ہونے کا مقابلہ بھی جیت چکی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔