- پولیس سرپرستی میں اسمگلنگ کی کوشش؛ سندھ کے سابق وزیر کی گاڑی سے اسلحہ برآمد
- ساحل پر گم ہوجانے والی ہیرے کی انگوٹھی معجزانہ طور پر مل گئی
- آئی ایم ایف بورڈ کا شیڈول جاری، پاکستان کا اقتصادی جائزہ شامل نہیں
- رشتہ سے انکار پر تیزاب پھینک کر قتل کرنے کے ملزم کو عمر قید کی سزا
- کراچی؛ دو بچے تالاب میں ڈوب کر جاں بحق
- ججوں کے خط کا معاملہ، اسلام آباد ہائیکورٹ نے تمام ججوں سے تجاویز طلب کرلیں
- خیبرپختونخوا میں بارشوں سے 36 افراد جاں بحق، 46 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے
- انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں تنزلی، اوپن مارکیٹ میں معمولی اضافہ
- سونے کے نرخ بڑھنے کا سلسلہ جاری، بدستور بلند ترین سطح پر
- گداگروں کے گروپوں کے درمیان حد بندی کا تنازع؛ بھیکاری عدالت پہنچ گئے
- سائنس دانوں کی سائبورگ کاکروچ کی آزمائش
- ٹائپ 2 ذیا بیطس مختلف قسم کے سرطان کے ساتھ جینیاتی تعلق رکھتی ہے، تحقیق
- وزیراعظم کا اماراتی صدر سے رابطہ، موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے مشترکہ اقدامات پر زور
- پارلیمنٹ کی مسجد سے جوتے چوری کا معاملہ؛ اسپیکر قومی اسمبلی نے نوٹس لے لیا
- گزشتہ ہفتے 22 اشیا کی قیمتیں بڑھ گئیں، ادارہ شماریات
- محکمہ موسمیات کی کراچی میں اگلے تین روز موسم گرم و مرطوب رہنے کی پیش گوئی
- بھارت؛ انسٹاگرام ریل بنانے کی خطرناک کوشش نے 21 سالہ نوجوان کی جان لے لی
- قطر کے ایئرپورٹ نے ایک بار پھر دنیا کے بہترین ایئرپورٹ کا ایوارڈ جیت لیا
- اسرائیلی بمباری میں 6 ہزار ماؤں سمیت 10 ہزار خواتین ہلاک ہوچکی ہیں، اقوام متحدہ
- 14 دن کے اندر کے پی اسمبلی اجلاس بلانے اور نومنتخب ممبران سے حلف لینے کا حکم
اکشے، سنیل اور پریش راول فلم ’’ہیرا پھیری ‘‘ کے تیسرے سیکوئل میں بھی ایک ساتھ نظر آئیں گے
ممبئی: بالی ووڈ کی کامیڈی سے بھرپور فلم ’’ہیرا پھیری‘‘ کے تیسرے سیکوئل کے لیے اکشے کمار، سنیل شیٹھی اور پریش راول کو کاسٹ کرلیا گیا ہے۔
بالی ووڈ کی کامیڈی فلم ’’ہیرا پھیری‘‘ 2000 میں ریلیز کی گئی جس میں اکشے کمار، سنیل شیٹھی ، پاریش راول اور تبو نے مرکزی کردار ادا کیا جسے شائقین کی جانب سے بے حد پسند کیا گیا جب کہ فلم کی مقبولیت کے بعد دوسرا سیکوئل بھی بنایا گیا جس میں فلم اکشے، پاریش راول اور سنیل شیٹھی نے مرکزی کردار ادا کیا اور فلم نے ایک بار پھر کمائی کے سارے ریکارڈ اپنے نام کیے تاہم رواں سال فلم کا تیسرا سیکوئل بنانے کا اعلان کیا گیا تھا جس میں فلم کی کاسٹ کو تبدیل کیا گیا تھا لیکن اب ایک بار پھر فلم کی پرانی کاسٹ کوشامل کرلیا گیا ہے۔
پروڈیوسر فیروز ناڈیاڈ والا نے فلم ’’ہیرا پھیری‘‘ کے تیسرے سیکوئل کے لیے سنیل شیٹھی، پاریش راول، جان ابراہم اور ابھیشیک بچن کو کاسٹ کرلیا تھا جس کے بعد فلم کی شوٹنگ بھی شروع کردی تھی تاہم اداکار جان ابراہم اورابھیشیک بچن کو فلم کی کاسٹ سے الگ کردیا ہے جس کے بعد اکشے کمار کو فلم کا حصہ بنانے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے، ہیرا پیھری کے تیسرے سیکوئل میں اب تینوں اداکاروں کی جوڑی ایک بار پھرشائقین کوہنسی سے لوٹ پوٹ کرے گی جب کہ فلم کی شوٹنگ رواں سال دوبارہ شروع کی جائے گی جس کی ہدایتکاری کے فرائض احمد خان سر انجام دیں گے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔