بے نظیرانٹرنیشنل ائیرپورٹ پرمسافر سے 6 کلوسے زائد ہیروئن برآمد

ویب ڈیسک  ہفتہ 28 مئ 2016
مسافر نوید قاسم کا تعلق گجرات سے ہے جو نجی پرواز سے میلان جارہا ہے، اے این ایف حکام۔ فوٹو:فائل

مسافر نوید قاسم کا تعلق گجرات سے ہے جو نجی پرواز سے میلان جارہا ہے، اے این ایف حکام۔ فوٹو:فائل

راولپنڈی: اینٹی نارکوٹکس فورس نے بے نظیر انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے مسافر کے سامان سے 6 کلوسے زائد ہیروئن برآمد کرلی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق راولپنڈی میں بے نطیرائیرپورٹ پر اے این ایف کی جانب سے کارروائی کی گئی، کارروائی میں میلان جانے والے مسافر نوید قاسم کے سامان سے 6 کلوسے زائد ہیروئن برآمد کرلی گئی جس کے بعد مسافر کو حراست میں لے لیا گیا۔

اے این ایف حکام کا کہنا ہے کہ مسافر نوید قاسم کا تعلق گجرات سے ہے جو نجی فلائٹ سے میلان جارہا تھا جب کہ ملزم کو حراست میں لے کر تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔