فیس بک نے اپنے صارفین کے لیے نئے فیچر پر کام شروع کردیا

ویب ڈیسک  اتوار 29 مئ 2016
نئے فیچر کے ذریعے صارفین اپنی پوسٹس پر تبصرہ لکھنے والوں کو دیکھ سکیں گے۔ فوٹو؛ فائل

نئے فیچر کے ذریعے صارفین اپنی پوسٹس پر تبصرہ لکھنے والوں کو دیکھ سکیں گے۔ فوٹو؛ فائل

کیلی فورنیا: فیس بک انتظامیہ ایک نئے فیچر پر کام کر رہی ہے جس کے ذریعے صارفین اپنی پوسٹس پر تبصرہ لکھنے والوں کو بھی دیکھ سکیں گے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ “فیس بک” نت نئے فیچرز متعارف کرا کے اپنے صارفین کو محظوظ کرنے میں مصروف ہے۔ فیس بک کی ایپلی کیشن میں اب ایک نیا فیچر آنے والا ہے جس کے ذریعے آپ فوراً جان سکیں گے کہ کوئی آپ کی پوسٹ پر تبصرہ لکھ رہا ہے۔

جس طرح واٹس ایپ پرآپ دیکھتے ہوں گے کہ کوئی جواب لکھ رہا ہو تو آپ کو پتا چلتا ہے کہ جواب لکھا جا رہا ہے بالکل ویسے ہی آپ فیس بک پر بھی دیکھ سکیں گے کہ کوئی آپ کی پوسٹ پر تبصرہ لکھ رہا ہے۔ اس طرح بجائے اس کے کہ آپ تبصرہ آنے کے نوٹی فکیشن کا انتظار کریں پہلے ہی اس بات سے باخبر ہوں گے کہ کوئی تبصرہ آنے والا ہے۔ اس نئے فیچر کی فیس بک پر آزمائش جاری ہے اور امید ہے کہ تمام صارفین کے لیے یہ سہولت حسب سابق اگلے چند دنوں میں دستیاب ہوگی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔