کراچی کے مختلف علاقوں میں بوندا باندی کے بعد موسم خوشگوار

ویب ڈیسک  ہفتہ 28 مئ 2016
اگلے ایک سے 2 روزتک درجہ حرارت معتدل رہنے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات۔ فوٹو:فائل

اگلے ایک سے 2 روزتک درجہ حرارت معتدل رہنے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات۔ فوٹو:فائل

 کراچی: شہر قائد کے کچھ علاقوں میں بوندا باندی ہوئی جس کے باعث شہر کا موسم خوشگوار ہوگیا۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق کراچی کے علاقے بلدیہ اورگلستان جوہرسمیت متعدد علاقوں میں بوندا باندی ہوئی جس کے بعد گرمی کا زورٹوٹ گیا،محکمہ موسمیات کے مطابق نچلی سطح کے بادلوں کے باعث کراچی کا موسم خوشگوار ہوگیا اوراگلے ایک سے 2 روزتک درجہ حرارت معتدل رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اگلے 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں موسم خشک اورگرم رہنے کا امکان ہے جب کہ پنجاب کے بعض شہروں لاہور، فیصل آباد، سرگودھا اور گوجرانوالہ میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا بھی امکان ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔