بارکھان میں سیکیورٹی فورسز کے قافلے کے قریب دھماکا ، 2 اہلکار شہید

ویب ڈیسک  ہفتہ 28 مئ 2016
سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کو سڑک کنارے نصب ریمورٹ کنٹرول بم سے اڑایا گیا، ترجمان ایف سی۔ فوٹو : فائل

سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کو سڑک کنارے نصب ریمورٹ کنٹرول بم سے اڑایا گیا، ترجمان ایف سی۔ فوٹو : فائل

کوئٹہ: بلوچستان کے علاقے بارکھان  میں سیکورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب ریمورٹ کنٹرول بم دھماکے میں 2 اہلکار شہید اور 3 زخمی ہوگئے۔

ایف سی ترجمان کے مطابق بارکھان کے علاقے جاہو سے سیکیورٹی فورسز کی گاڑی گزر رہی تھی کہ سڑک کنارے نصب ریمورٹ کنٹرول کے دھماکے میں سیکیورٹی فورسز کے 2 اہلکار شہید اور 3 زخمی ہوگئے۔

دوسری جانب بلوچستان کےعلاقے بارکھان میں ایف سی نے کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے 3 مبینہ دہشت گردوں کو ہلاک کردیا ۔ ایف سی ترجمان کے مطابق بارکھان میں سرچ آپریشن کے دوران دہشت گردوں نے آپریشن میں شریک اہلکاروں پر فائرنگ کی جس کے بعد دوطرفہ فائرنگ کے تبادلے میں کالعدم تنظیم کے اہم کمانڈر سمیت 3 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔