سی ٹی ڈی کی منگھو پیرمیں کارروائی، کراچی ایئرپورٹ حملے میں ملوث 2 دہشت گرد ہلاک

ویب ڈیسک  ہفتہ 28 مئ 2016
دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے تھا جب کہ ان کے قبضے اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے، سی ٹی ڈی حکام، فوٹو؛ فائل

دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے تھا جب کہ ان کے قبضے اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے، سی ٹی ڈی حکام، فوٹو؛ فائل

کراچی: منگھو پیر میں کاؤنٹرٹیررازم ڈیپارٹمنٹ کی کارروائی میں کراچی ایئرپورٹ حملے میں ملوث 2 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

سی ٹی ڈی حکام کے مطابق حساس اداروں کی نشاندہی پر کراچی کے علاقے منگھوپیر میں کارروائی کی گئی جس پر علاقے میں موجود دہشت گردوں نے سیکیورٹی اہلکاروں پر حملہ کردیا جس کے بعد سیکیورٹی اہلکاروں کی جانب سے  بھی بھرپور جوابی کارروائی گئی اور فائرنگ کا دوطرفہ سلسلہ کافی دیر تک جاری رہا۔

سی ٹی ڈی انچارج ڈی ایس پی علی رضا کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی جانب سے جوابی فائرنگ میں 2 دہشت گرد زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر گرفتار کرلیا گیا تاہم دونوں دہشت گردوں کو اسپتال منتقل کیا جارہا تھا کہ وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑگئے۔ سی ٹی ڈی انچارج کے مطابق دونوں دہشت گرد کراچی ایئرپورٹ پر حملے میں ملوث تھے اور ان کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے جب کہ دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔