آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے شہبازشریف اور چوہدری نثار کی ملاقات

ویب ڈیسک  اتوار 29 مئ 2016
ملاقات میں نوشکی ڈرون حملے کی بعد صورتحال سمیت پاک امریکا تعلقات پر بھی بات چیت کی گئی۔ فوٹو؛ فائل

ملاقات میں نوشکی ڈرون حملے کی بعد صورتحال سمیت پاک امریکا تعلقات پر بھی بات چیت کی گئی۔ فوٹو؛ فائل

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے وزیراعلیٰ پنجاب اور وفاقی وزیر داخلہ نے ملاقات کی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف اور وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی نے راولپنڈی میں ملاقات کی جس میں نوشکی ڈرون حملے کی بعد صورتحال سمیت پاک امریکا تعلقات پر بھی بات چیت کی گئی۔ ذرائع کا کہنا ہےکہ یہ اہم ترین ملاقات دو سے ڈھائی گھنٹے تک جاری رہی جس میں ملکی سیاسی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔