- شمالی کوریا کا کروز میزائل لیجانے والے غیرمعمولی طورپربڑے وارہیڈ کا تجربہ
- پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دوسرا ٹی20 آج کھیلا جائے گا
- بابر کو ماضی کی غلطیوں سے سبق سیکھنے کا مشورہ
- موبائل فون صارفین کی تعداد میں 37 لاکھ کی ریکارڈ کمی
- گیلپ پاکستان سروے، 84 فیصد عوام ٹیکس دینے کے حامی
- ایکسپورٹ فیسیلی ٹیشن اسکیم کے غلط استعمال پر 10کروڑ روپے جرمانہ
- معیشت2047 تک 3 ٹریلین ڈالر تک بڑھنے کی صلاحیت رکھتی ہے، وزیر خزانہ
- پٹرولیم ایکسپلوریشن اینڈ پروڈکشن کمپنیوں نے سبسڈی مانگ لی
- پاکستان کی سعودی سرمایہ کاروں کو 14 سے 50 فیصد تک منافع کی یقین دہانی
- مشرق وسطیٰ کی بگڑتی صورتحال، عالمی منڈی میں خام تیل 3 ڈالر بیرل تک مہنگا
- انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی پر محمد عامر کے ڈیبیو جیسے احساسات
- کُتا دُم کیوں ہلاتا ہے؟ سائنسدانوں کے نزدیک اب بھی ایک معمہ
- بھیڑوں میں آپس کی لڑائی روکنے کیلئے انوکھا طریقہ متعارف
- خواتین کو پیش آنے والے ماہواری کے عمومی مسائل، وجوہات اور علاج
- وزیر خزانہ کی چینی ہم منصب سے ملاقات، سی پیک کے دوسرے مرحلے میں تیزی لانے پر اتفاق
- پولیس سرپرستی میں اسمگلنگ کی کوشش؛ سندھ کے سابق وزیر کی گاڑی سے اسلحہ برآمد
- ساحل پر گم ہوجانے والی ہیرے کی انگوٹھی معجزانہ طور پر مل گئی
- آئی ایم ایف بورڈ کا شیڈول جاری، پاکستان کا اقتصادی جائزہ شامل نہیں
- رشتہ سے انکار پر تیزاب پھینک کر قتل کرنے کے ملزم کو عمر قید کی سزا
- کراچی؛ دو بچے تالاب میں ڈوب کر جاں بحق
امریکا نے سعودی عرب کو کلسٹر بم کی فراہمی بند کردی
سعودی عرب کو کلسٹر بموں کی ترسیل یمن کے شہری علاقوں میں بمباری کی خبروں کے بعد روکی گئی، امریکی حکام
نیو یارک:
امریکا نے سعودی عرب کی سربراہی میں اتحادی ممالک کی جانب سے یمن کے شہری علاقوں میں بمباری پر کلسٹر بموں کی فراہمی روک دی ہے۔
امریکی جریدے ’’فارن پالیسی‘‘ میں شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق وائٹ ہاؤس نے خاموشی سے اپنے اتحادی سعودی عرب کو کلسٹر بم کی فراہمی منسوخ کر دی ہے، کلسٹر بم کی فراہمی کو اِن اطلاعات کے موصول ہونے کے بعد روکا گیا کہ یمن میں حوثی باغیوں سے نبردآزما سعودی عرب کی قیادت والا اتحاد شہری علاقوں میں یہ متنازع آتشیں مواد استعمال کر رہا ہے۔ امریکا کی جانب سے کلسٹر بموں کی فراہمی کی منسوخی سے قبل انسانی حقوق کی تنظیم ’ہیومن رائٹس واچ‘ نے بھی اپنی رپورٹ میں یمن کے شہری علاقوں پر کلسٹر بم گرائے جانے کا دعویٰ کیا تھا۔
رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ 2015 کے دوران سعودی عرب کی قیادت میں اتحادی افواج نے یمن کے شمال مغربی علاقے حجہ میں کلسٹر بموں سے کم از کم 7 حملے کیے، جن میں درجنوں عام شہری ہلاک اور زخمی ہوئے تھے۔
واضح رہے کہ کلسٹر بموں کی تباہ کاری کو دیکھتے ہوئے2008 میں 100 سے زائد ممالک اس پر پابندی کے سمجھوتے پر دستخط کرچکے ہیں لیکن امریکہ، چین اور روس سمیت کلسٹر بم بنانے والے زیادہ تر ملکوں نے اس پر دستخط نہیں کئے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔