عمران خان ملک میں عدم استحکام پیدا کرنا چاہتے ہیں، عابد شیرعلی

ویب ڈیسک  اتوار 29 مئ 2016
عمران خان کو اورنج ٹرین اورصحت کےمنصوبوں سے بہت تکلیف ہے،عابدشیرعلی فوٹو: اے پی پی

عمران خان کو اورنج ٹرین اورصحت کےمنصوبوں سے بہت تکلیف ہے،عابدشیرعلی فوٹو: اے پی پی

فیصل آباد:  وزیر مملکت پانی و بجلی عابد شیر علی نے کہا ہے کہ عمران خان ملک میں عدم استحکام پیدا کرنا چاہتے ہیں

فیصل آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے عابد شیر علی نے کہا کہ ہم اپوزیشن کی تنقید کومثبت اندازمیں لیتے ہیں لیکن غیر ملکی اشارے پر پاکستان کا امن تباہ کیا جارہا ہے، عمران خان عدم استحکام پیدا کرنا چاہتے ہیں، انہیں اورنج ٹرین اورصحت کےمنصوبوں سے بہت تکلیف ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم ملک میں جمہوریت کے لئے جدوجہد کرنے والوں کااحترام کرتے ہیں، بے نظیر بھٹو کا پاکستان کی سیاست میں بہت اہم مقام ہے، بلاول بھٹو زرداری ابھی بچہ ہے اور بچوں کی بات کا برا نہیں مانا جاتا۔

ملک میں ایک ہی دن پہلا روزہ اور عید پر عابد شیر علی نے کہا کہ پشاور کی مسجد قاسم علی خان کے خطیب شہاب الدین پوپلزئی تفریق پیدانہ کریں، چاند ایک ہی ہوتا ہے اور وہ دعا کرتے ہیں کہ مولانا پوپلزئی کو بھی پاکستان والا چاند نظر آئے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔