یکم جون کو پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس طلب

ویب ڈیسک  اتوار 29 مئ 2016
صدر ممنون حسین نے 31 مئی کی شام 5 بجے قومی اسمبلی کا اجلاس بھی طلب کرلیا۔ فوٹو: فائل

صدر ممنون حسین نے 31 مئی کی شام 5 بجے قومی اسمبلی کا اجلاس بھی طلب کرلیا۔ فوٹو: فائل

 اسلام آباد: صدرممنون حسین نے یکم جون صبح گیارہ بجے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس طلب کرلیا.

ایکسپریس نیوزکے مطابق صدر ممنون حسین نے یکم جون بروز منگل کو صبح گیارہ بجے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس طلب کرلیا ہے۔ اجلاس میں صدر مملکت پارلیمانی سال مکمل ہونے پرخطاب کریں گے۔ اس کے علاوہ صدرممنون حسین نے 31 مئی کی شام 5 بجے قومی اسمبلی کا اجلاس بھی طلب کرلیا۔

واضح رہے کہ آئین کے تحت صدرمملکت ریاست کا سربراہ ہونے کی حیثیت سے نیا پارلیمانی سال شروع ہونے پرپارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔