آسٹریلیا کے شان ہیز پاکستان کرکٹ ٹیم کے ٹرینر مقرر

ویب ڈیسک  اتوار 29 مئ 2016

کراچی: پاکستان کرکٹ بورڈ نے آسٹریلیا کے شان ہیز کو قومی ٹیم کا ٹرینر مقرر کردیا ہے۔

نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیئرمین پی سی بی شہریار خان کا کہنا تھا کہ آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والے شان ہیز کو قومی ٹیم کا ٹرینر مقررکردیا گیا ہے جب کہ ہیڈ کوچ مکی آرتھرکی مشاورت سے دیگر سپورٹنگ اسٹاف کا فیصلہ بھی کیا جائے گا تاہم وہ سپورٹنگ اسٹاف سے طویل مدت کے معاہدے کرنے کے حق میں نہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔