بھارت میں نوجوان پراسرار بیماری میں مبتلا جس میں بازو کا وزن بڑھ کر20 کلو تک پہنچ گیا

ویب ڈیسک  پير 30 مئ 2016
بلو "اکرومیگالی" بیماری میں مبتلا ہے جس میں جسم کے کسی خاص حصے کے ہارمونز جسم کے دیگر حصوں کے مقابلے میں تیزی سے نشوونما پاتے ہیں، ڈاکٹرز۔ فوٹو:ڈیلی میل

بلو "اکرومیگالی" بیماری میں مبتلا ہے جس میں جسم کے کسی خاص حصے کے ہارمونز جسم کے دیگر حصوں کے مقابلے میں تیزی سے نشوونما پاتے ہیں، ڈاکٹرز۔ فوٹو:ڈیلی میل

ممبئی: بھارت میں ایک نوجوان ایسا بھی جس کے ایک ہاتھ کا وزن 20 کلو گرام ہے جب کہ اہل خانہ ایسی توہم پرستی کا شکارہوئے کہ اسے جن بھوت کا بچہ قرار دیکر گھر سے ہی نکال دیا۔

بھارت کے شہر ممبئی کی سڑکوں پر گھومتا پھرتا 25 سالہ نوجوان ببلو پراسرار بیماری میں مبتلا ہے جس کے ایک ہاتھ کا وزن 25 کلو گرام ہے جب کہ ببلو کے اہل خانہ ایسی توہم پرستی میں مبتلا ہیں کہ اپنے ہی لخت جگر کو جن یا بھوت کا بچہ قرار دے کراسے گھر سے ہی نکال دیا جس کے بعد وہ سڑکوں پر اپنی زندگی گزارنے پر مجبور ہے۔

غیرمعمولی طور پر ایک ہاتھ کا وزن بڑھنے پر ببلو خاصا پریشان ہے اور اسے کھانے پینے میں بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے جب کہ لوگ اسے دیکھ کر خوفزدہ بھی ہوتے ہیں۔ ببلو کا کہنا ہے کہ وہ بچپن سے ہی اس بیماری میں مبتلا ہے اور جوں جوں اس کی عمر بڑھتی گئی اس کے سیدھے ہاتھ کا وزن بھی بڑھتا گیا جس کے بعد اہل خانہ نے اسے بھوت کا بچہ قرار دے کر گھر سے نکال دیا۔

دوسری جانب ڈاکٹروں کا نوجوان کی پراسرار بیماری کے حوالے سے کہنا ہے کہ ببلو “اکرومیگالی” بیماری میں مبتلا ہے جس میں جسم کے کسی خاص حصے کے ہارمونز جسم کے دیگر حصوں کے مقابلے میں تیزی سے نشوونما پاتے ہیں اور وہ عام انسانی اعضا کے مقابلے میں زیادہ بڑا دکھائی دیتے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔