فرنچ اوپن ویمنز ڈبلز : ثانیہ مرزا اور مارٹینا ہنگز کا قصہ تیسرے راؤنڈ میں تمام

اسپورٹس ڈیسک  پير 30 مئ 2016
ثانیہ مرزا اور مارٹینا ہنگز کی جوڑی گزشتہ دو برسوں کے دوران کئی اہم ایونٹ کے ڈبل ٹائٹل اپنے نام کرچکی ہے فوٹو: فائل

ثانیہ مرزا اور مارٹینا ہنگز کی جوڑی گزشتہ دو برسوں کے دوران کئی اہم ایونٹ کے ڈبل ٹائٹل اپنے نام کرچکی ہے فوٹو: فائل

پیرس:  فرنچ اوپن ٹورنامنٹ میں بھارتی ٹینس کوئن ثانیہ مرزا اور ان کی جوڑی دار مارٹینا ہنگز کا قصہ تیسرے راؤنڈ میں تمام ہوگیا۔

ٹاپ سیڈ جوڑی کو جمہوریہ چیک سے تعلق رکھنے والی باربورا کرائیجیکووا اور کیٹرینا سیناکووا نے اسٹریٹ سیٹ میں 6-3 اور6-2 سے مات دے دی، ان کی جوڑی نے اگرچہ گذشتہ برس عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے کئی ٹائٹلز جیتے تھے لیکن وہ فرنچ اوپن میں ناکام رہی تھیں، اس بار بھی ان کی قسمت نے یاوری نہیں کی۔

واضح رہے کہ ثانیہ مرزا اور مارٹینا ہنگز کی جوڑی گزشتہ دو برسوں کے دوران کئی اہم ایونٹ کے ڈبل ٹائٹل اپنے نام کرچکی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔