- اسمگلنگ کا قلع قمع کرکے خطے کو امن کا گہوارہ بنائیں گے ، شہباز شریف
- پاکستان میں دراندازی کیلیے طالبان نے مکمل مدد فراہم کی، گرفتار افغان دہشتگرد کا انکشاف
- سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا
- موٹر وے پولیس اہل کار کو ٹکر مارنے والی خاتون جوڈیشل ریمانڈ پر جیل روانہ
- کراچی میں رینجرز ہیڈ کوارٹرز سمیت تمام عمارتوں کے باہر سے رکاوٹیں ہٹانے کا حکم
- اوگرا کی تیل کی قیمتیں ڈی ریگولیٹ کرنے کی تردید
- منہدم نسلہ ٹاور کے پلاٹ کو نیلام کر کے متاثرہ رہائشیوں کو پیسے دینے کا حکم
- مہنگائی کے باعث لوگ اپنے بچوں کو فروخت کرنے پر مجبور ہیں، پشاور ہائیکورٹ
- کیا عماد، عامر اور فخر کو آج موقع ملے گا؟
- سونے کی قیمتوں میں معمولی اضافہ
- عمران خان، بشریٰ بی بی کو ریاستی اداروں کیخلاف بیان بازی سے روک دیا گیا
- ویمنز ٹیم کی سابق کپتان بسمہ معروف نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا
- امریکی یونیورسٹیز میں ہونے والے مظاہروں پر اسرائیلی وزیراعظم کی چیخیں نکل گئیں
- پولیس یونیفارم پہننے پر مریم نواز کیخلاف کارروائی ہونی چاہیے، یاسمین راشد
- قصور ویڈیو اسکینڈل میں سزا پانے والے 2 ملزمان بری کردیے گئے
- سپریم کورٹ نے اسپیکر بلوچستان اسمبلی عبدالخالق اچکزئی کو بحال کر دیا
- مرغی کی قیمت میں کمی کیلیے اقدامات کر رہے ہیں، وزیر خوراک پنجاب
- عوام کو کچھ نہیں مل رہا، سارا پیسہ سرکاری تنخواہوں میں دیتے رہیں گے؟ چیف جسٹس
- وزیراعلیٰ بننے کیلئے خود کو ثابت کرنا پڑا، آگ کے دریا سے گزر کر پہنچی ہوں، مریم نواز
- کلین سوئپ شکست؛ ویمنز ٹیم کی سلیکشن کمیٹی میں بڑی تبدیلیاں
بھارت میں جواری آئی پی ایل کے فائنل پر داؤ میں لگائی گئی بیوی ہار گیا
کان پور: کہاوت ہے کہ جوا کسی کا نہ ہوا، جوا ایسی لت ہے جس میں انسان کبھی کچھ نہیں پاتا ، اگر اسے کچھ ملتا ہے تو وہ مزید پانے کی خواہش میں ہار دیتا ہے، ایسا ہی ہوا بھارت کے شہر کان پور میں جہاں ایک جواری اپنا سب کچھ لٹانے کے بعد بیوی بھی داؤ پر لگا کر ہار گیا ۔
گزشتہ روز انڈین پریمئیر لیگ کی فرنچائز رائل چیلنجر بنگلور اور سن رائزرز حیدرآباد کے درمیان فائنل میچ کھیلا گیا، رائل چیلنجر بنگلور کی ٹیم میں ویرات کوہلی اور اے بی ڈی ویلئیرز جیسے کھلاڑی شامل تھے اسی وجہ سے اسے فیوریٹ بھی قرار دیا جارہا تھا، بھارتی شہر کان پور کے رویندر سنگھ سے بھی یہی غلطی ہوگئی۔
رویندر سنگھ کی جوئے کی لت بہت پرانی ہے۔ اس سے قبل وہ اپنی تمام جمع پونجی اور بیوی کے زیورات سمیت سب کچھ جوئے میں ہار چکا ہے۔ اب اس کے پاس جوے میں لگانے کے لیے صرف جسمیت کور یعنی بیوی ہی بچی تھی اور پھر اس نے ویرات کوہلی اور ابراہم ڈی ویلئیرز پر بھروسہ کرکے بیوی کو بھی داؤ پر لگادیا اور پھر وہی ہوا جس کا ڈر تھا یعنی رائل چیلنجرز بنگلور فائنل ہار گئی اور رویندر اپنی بیوی۔ پھر کیا تھا رویندر غائب ہوگیا اور جسمیت کو جیتنے والوں نے اس گھر کے چکر لگانے شروع کردیئے۔ جسمیت کو جب معاملات کا پتہ چلا تو وہ اپنی عزت بچانے تھانے جا پہنچی جہاں اس نے شوہر کے خلاف رپورٹ درج کرائی لیکن پولیس رویندر کے مفرور ہونے کی وجہ سے اسے پکڑنے میں کامیاب نہ ہوسکی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔