عینک والا جن کا کردار عمران اب کیسا دکھائی دیتا ہے

ویب ڈیسک  پير 30 مئ 2016
 اجلال بخاری عینک والا جن کے علاوہ بھی کئی ڈراموں میں چھوٹے موٹے کردار ادا کر چکے ہیں فوٹو ایکسپریس ٹریبیون

اجلال بخاری عینک والا جن کے علاوہ بھی کئی ڈراموں میں چھوٹے موٹے کردار ادا کر چکے ہیں فوٹو ایکسپریس ٹریبیون

 لاہور: نوے کی دہائی میں عینک والا جن سب بچوں کا پسندیدہ ترین ڈرامہ تھا۔ جب بھی اس ڈرامے کا ذکر ہوتا ہے تو آج کے جوان اپنے بچپن کی سہنری یادوں میں کھو جاتے ہیں۔ 

عینک والا جن کے تمام کردار آج بھی سبھی کے ذہنوں میں تازہ ہیں خاص طور پرعمران، نستور جن، زکوٹا جن، ہامون جادوگر اور چارلی ماموں کے کرداروں کو بے پناہ شہرت حاصل ہوئی تھی۔

اس ڈرامے میں دس بارہ سال کے بچے کا کردار ادا کرنے والے عمران کا اصل نام اجلال بخاری ہے۔ اجلال بخاری عینک والا جن کے علاوہ بھی کئی ڈراموں میں چھوٹے موٹے کردار ادا کر چکے ہیں لیکن تعلیم کے سلسلے میں وہ زیادہ بیرون ملک مقیم رہے۔ عینک والا جن کے زیادہ تر کردار آج کسمپرسی کی زندگی گزار رہے ہیں۔ اجلال ان عظیم فنکاروں کی مالی معاونت کے لیے بھی خدمات انجام دے رہے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔