آرمی چیف پاک ترک مشترکہ فوجی جنگی مشقوں کا جائزہ لینے ترکی پہنچ گئے، آئی ایس پی آر

ویب ڈیسک  پير 30 مئ 2016
آرمی چیف جنرل راحیل شریف جنگی مشقوں کے دونوں مراحل میں شرکت کریں گے، آئی ایس پی آر، فوٹو؛ فائل

آرمی چیف جنرل راحیل شریف جنگی مشقوں کے دونوں مراحل میں شرکت کریں گے، آئی ایس پی آر، فوٹو؛ فائل

استبول: آرمی چیف جنرل راحیل شریف ترکی کے شہر ازمیر کے قریب ہونے والی پاک ترک مشترکہ جنگی مشقوں کا جائزہ لیں گے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف سرکاری دورہ پر ترکی پہنچ گئے ہیں جہاں وہ ازمیر شہر میں ہونے والی پاک ترک مشترکہ جنگی مشقوں کا جائزہ لیں گے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق جنگی مشقیں آج رات اورکل دن 2 مرحلوں میں ہوں گی اورآرمی چیف جنرل راحیل شریف جنگی مشقوں کے دونوں مراحل میں شرکت کریں گے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔