بالی ووڈ اداکار سریش چٹوال طویل علالت کے بعد چل بسے

ویب ڈیسک  پير 30 مئ 2016
بالی ووڈ اداکار نے سپر ہٹ فلموں ’’کرن ارجن‘‘، ’’کوئلہ‘‘ اور ’’منا بھائی ایم بی بی ایس‘‘ میں بھی اہم کردار نبھائے ہیں، فوٹو:فائل

بالی ووڈ اداکار نے سپر ہٹ فلموں ’’کرن ارجن‘‘، ’’کوئلہ‘‘ اور ’’منا بھائی ایم بی بی ایس‘‘ میں بھی اہم کردار نبھائے ہیں، فوٹو:فائل

ممبئی: بالی ووڈ کے لیجنڈری اداکار سریش چٹوال طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے۔

بالی ووڈ اداکار سریش چٹوال  نے فنی کیرئیر کا آغاز 1969 میں ریلیز ہونے والی فلم ’’راکھی راکھی‘‘ سے کیا جس کے بعد وہ سلور اسکرین کے علاوہ چھوٹے پردے پر اداکاری کے جوہر دکھاتے رہے جب کہ انہوں نے سپر ہٹ فلموں ’’کرن ارجن‘‘، ’’کوئلہ‘‘ اور ’’منا بھائی ایم بی بی ایس‘‘ میں بھی اہم کردار نبھا کر کرداروں کو ہمیشہ کے لیے زندہ کردیا تاہم بھارتی فلم نگری کے لیجنڈری اداکار اب اس دنیا میں نہیں رہے۔

بالی ووڈ اداکار سریش چٹوال طویل علالت کے بعد ممبئی میں انتقال کرگئے جن کی آخری رسومات بھی ادا کردی گئی ہیں جب کہ ان کے انتقال کی خبر ان کے بیٹے نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر کے ذریعے دی جس کے بعد کئی نامور فلمی ستاروں نے ان کے انتقال پر دکھ کا اظہار کیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔