مردان میں سائیکل سوار شخص کا خودکش حملہ، 7 افراد زخمی

ویب ڈیسک  پير 30 مئ 2016
سائیکل سوار کو رکنے کا اشارہ کرنے پر اس نے فائرنگ کردی پھر خود کو دھماکے سے اڑا لیا، پولیس، فوٹو؛ فائل

سائیکل سوار کو رکنے کا اشارہ کرنے پر اس نے فائرنگ کردی پھر خود کو دھماکے سے اڑا لیا، پولیس، فوٹو؛ فائل

مردان: سٹی تھانے کے قریب خود کش حملے میں 7 افراد زخمی ہوگئے جنہیں فوری طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق مردان کے علاقے سٹی تھانے کے قریب سائیکل سوار خودکش بمبار کو پولیس نے رکنے کا اشارہ کیا تو اس نے اہلکاروں پر فائرنگ کردی جب کہ اسی دوران زوردور دھماکا بھی ہوا جس کے نتیجے میں 7 افراد زخمی ہوگئے، زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا جب کہ فورسز نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے لیا۔

مردان پولیس حکام کے مطابق خودکش حملہ آور سائیکل پر سوار تھا اور پولیس نے روکنے کی کوشش کی نہ رکنے پر فائرنگ کی جس کے بعد اس نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا جس کے نتیجے میں 7 افراد زخمی ہوئے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔